انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 546 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 546

انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۴۶ سیر روحانی (۶) راستہ میں پاخانہ پھرتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے، ۳۴ے جو شخص کھڑے پانی میں پیشاب کرتا ہے اس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے۔جو شخص راستہ سے پتھر یا کانٹوں کو ہٹا دیتا ہے یا گندی چیزوں کو ہٹا دیتا ہے اسے ثواب ملتا ہے۔اگر کوئی مسجد میں تھوک بیٹھے تو فرمایا وہ اسے وہاں سے اُٹھا کر مٹی میں دفن کر دے۔۳۵ غرض اتنے احکام ہیں صفائی کے کہ اس تہذیب یافتہ زمانہ میں بھی ہمارا ملک کم سے کم ان پر عمل نہیں کر رہا۔یہ طہارت اور نظافت کے احکام ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ دنیا میں قائم ہوئے۔افکار کی صفائی کے متعلق ہدایات پھر آپ نے کہا کہ افکار کی صفائی بھی ضروری ہے گویا آپ نے ہر ایک چیز کی صفائی کا حکم دیا ہے صرف جسم کو مل مل کر دھونے کا حکم نہیں مثلا فکر ہے اس کی صفائی کا بھی آپ نے حکم دیا فرمایا بدظنی نہیں کرنی ، ۳۶ بغض اور کینہ دل میں نہیں رکھنا سے گویا دماغ اور خیالات کی پاکیزگی بھی آپ نے قائم کی اور حکم دیا کہ کسی قسم کے بدخیالات اور بدارا دے تم نے نہیں رکھنے۔قلب کی صفائی کا حکم پھر قلب کی صفائی کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ نے محبت خالص پر زور دیا۔۳۸ کا حکم دیا، نفاق سے روکا، سچے تعلقات اور وفاداری زبان کی صفائی کا حکم پھر زبان کی صفائی کا حکم دیا فرمایا گالی گلوچ نہیں کرنی ، پیش آنا ہے۔۳۹ سخت الفاظ نہیں بولنے، دوسرے سے محبت کے ساتھ مُنہ کی صفائی کا حکم پھر منہ کی صفائی ہے مُنہ کی صفائی کے لئے مسواک کا حکم دیا بلکہ یہاں تک فرمایا کہ فرشتے نے منہ کی صفائی کے متعلق اتنا زور دیا کہ میں نے سمجھا شاید فرض ہو جائے۔پھر فرمایا میں ہر نماز کے لئے مسواک اس لئے ضروری قرار نہیں دیتا کہ کہیں میرے حکم کے بعد خدا اس کو فرض قرار نہ دیدے۔۴۰