انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 438 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 438

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۳۸ چشمہ ہدایت ایک سکیم تیار کی تھی اور اس بات کی خواہش کی تھی کہ سلسلہ کی طرف سے کچھ لٹریچر شائع کیا جائے۔کچھ بچوں کے لئے ہو، کچھ درمیانی عمر والوں کے لئے ہو اور کچھ بڑے لوگوں کے لئے ہو۔مجھے افسوس ہے کہ ہمارے مصنفین اور علماء نے اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی اس لئے اب میں نے اس کو خود اپنی نگرانی میں لے کر آدمی مقرر کر دیئے ہیں کہ تم یہ کام کرو۔پہلے ہم نے بچوں کا حصہ لیا ہے اور کچھ کتابیں مختلف لوگوں کے ذمہ لگا دی ہیں کہ یہ تم نے چند مہینوں کے اندر پوری کر کے دینی ہیں چنانچہ یہ کتابیں فی الحال میں نے لوگوں کے سپرد کر دی ہیں۔(۱) ہستی باری تعالیٰ پر ایسا سادہ مضمون جس کو بچے سمجھ سکیں۔(۲) معیار و شناخت نبوت۔(۳) دُعا۔(۴) قضاء و قدر۔(۵) بعث بعد الموت۔(۶) بهشت و دوزخ۔(۷) معجزات۔(۸) فرشتے۔(۹) صفات الہیہ (۱۰) ضرورت نبوت و شریعت اور اس کا ارتقاء۔(۱۱) عبادت اور اس کی ضرورت۔(۱۲) نماز۔(۱۳) ذکر الہی۔(۱۴) روزہ۔(۱۵) حج۔(۱۶) زکوۃ - ( ۱۷ ) معاملات۔اچھے شہری کے فرائض، ورثہ تعلیم ، تربیت افراد میں قوم کا فرض اور اس کی ذمہ داریاں۔(۱۸) اخلاق اور ان کی ضرورت ، ملت شخص پر مقدم ہے، فرد پر خاندان مقدم ہوتا ہے۔حکومت قوم پر مقدم ہوتی ہے، ظاہر و باطن دونوں کی ضرورت اور اہمیت۔(۱۹) ماں باپ پر بچوں کے متعلق فرائض اور بچوں پر ماں باپ کے متعلق فرائض۔(۲۰) حفظانِ صحت جسمانی بحیثیت ماحول اور حفظان صحت جسمانی بحیثیت فرد۔(۲۱) محنت کی عادت اور وقت کی پابندی، ایفائے عہد ، مظلوم کی امداد، سچ، جھوٹ سے پر ہیز۔(۲۲) چندہ اور اس کی اہمیت تبلیغ اور اس کی اہمیت، زندگی وقف کرنے کی اہمیت۔( ۲۳ ) احمدیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کی اہمیت۔(۲۴) حکومت اسلامی ، حکومت اور رعایا کے تعلقات ، جہاد۔ان میں سے بعض مضامین پر تو مستقل رسالہ ہوگا اور بعض تین تین، چار چار عنوانوں پر ایک ایک رسالہ ہو گا۔یہ انشاء اللہ دو تین مہینے میں اُمید ہے کہ کتابیں تیار ہو جائیں گی اور پھر ان کو اگلے سال یعنی ۱۹۵۲ء میں انشاء اللہ چھپوار دیا جائے گا۔اس طرح بچوں کی تربیت اور تعلیم میں بہت کچھ مددل جائے گی۔