انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 407

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۰۷ رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے۔۔ دیا ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ تم نے اسے ننگا نہیں کیا۔ اس پر جو پردے پڑے ہیں ان پردوں کو تم نے اُٹھایا نہیں ۔ اگر تم ان پردوں کو اُٹھاؤ گے تو تمہیں خدا تعالیٰ کا وجود نظر آجائے گا۔ میں اب ضعف محسوس کر رہا ہوں اس لئے اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔ مجھے افسوس ہے کہ جتنی آیات میں نے پڑھی تھیں میں ان سب کی تفسیر بیان نہیں کر سکا لیکن میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت اہم ہے ۔ یہ جلسہ اُس عظیم الشان انسان کے حالات اور سوانح بیان کرنے کے لئے ہے جو نہ صرف خود ایک عظیم الشان انسان تھا بلکہ اُس نے ہمیں بھی عظیم الشان بنا دیا ہے ۔ اس جلسہ میں چھوٹے بچوں کو گھسیٹ کر لانا چاہئے تا کہ معلوم ہو کہ تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت ہے ۔ محض خیالی محبت نہیں ۔ ( الفضل ۲۵ مارچ ۱۹۵۲ء ) مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعہ بیروت ۱۲۱۳ھ میں كَانَ خُلُقُهُ الْقُرآنُ کے الفاظ ہیں ۔ بخاری کتاب بدء الوحي باب كَيْفَ كَانَ بدء الوحى إِلَى رَسُول الله (الخ) العلق : ٢ تا ٦ ۲ ۶ فاطر: ۲۵ المؤمنون: ١٣ ك الانبياء : ۲۸ ه المؤمنون: ۱۴، ۱۵ بخاری کتاب الادب باب رحمة االولد و تقبيله و معانقته