انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 17

انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۷ عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو۔یہ کہنا کہ مرد اگر تبلیغ کیلئے امریکہ گئے ہیں تو ہم بھی جائیں ، ایک ادنیٰ خواہش ہے۔سب سے بڑی چیز یہ ہے کہ اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو ایسے راستہ پر چلاؤ جس پر چل کر وہ پہلوں سے زیادہ دیندار ہوں، پہلوں سے زیادہ قربانی کرنے والے ہوں ، پہلوں سے زیادہ ایثار سے کام لینے والے ہوں۔اگر تم ایسا کرو اور اگلی نسل کی عورتیں اگلی نسل کو بچائیں تو اس طرح قیامت تک خدا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت قائم ہو سکتی ہے۔گویا جس کام کو تیرہ سو سال میں امام ابو حنیفہ نہیں کر سکے ، امام شافعی نہیں کر سکے ،سید عبدالقادر صاحب جیلانی نہیں کر سکے ، حضرت معین الدین صاحب چشتی نہیں کر سکے ، شہاب الدین صاحب سہروردی نہیں کر سکے عورت اس کو کر سکتی ہے کیونکہ عورت کے ہاتھ میں بچہ ہوتا ہے۔بچہ بولنا سیکھتا ہے تو اپنی ماں کی گود میں۔جذبات سیکھتا ہے تو اپنی ماں کے ذریعہ سے۔فکر کا مادہ اس میں پیدا ہوتا ہے تو ماں کی وجہ سے۔غرض وہ تمام باتیں عورت سے ہی سیکھتا ہے۔اگر عورت اس عزم کے ساتھ کھڑی ہو جائے کہ میں اپنی آئندہ نسل کی اصلاح کروں گی تو جو کام بزرگوں سے نہیں ہو اوہ ہمیشہ ہمیش کیلئے ہو سکتا ہے اور خدا کی بادشاہت اس دنیا میں قائم ہو سکتی ہے جس طرح وہ ان آسمان پر ہے۔حضرت مسیح نے نہایت درد سے کہا تھا کہ اے خدا! جس طرح تیری بادشاہت آسمان پر ہے ویسی ہی زمین پر بھی قائم ہو۔ہر مومن کے دل میں ایسا ہی جذبہ ہونا چاہئے۔مگر سچ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت آسمان پر تو فرشتوں کے ذریعہ قائم ہے لیکن زمین پر وہ اسی طرح آسکتی ہے جب عورتیں اُس کو قائم کرنے کا تہیہ کر لیں۔مرد صرف اپنے زمانہ کی اصلاح کر سکتے ہیں لیکن عورتیں آئندہ نسل کو دین پر قائم کر سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اپنے فرائض کے سمجھنے کی توفیق دے تا کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو آپ ہمیشہ ہمیش کیلئے دنیا میں قائم کر دیں۔اور آپ کے بعد آپ کی بیٹیاں اور پھر بیٹیوں کے بعد اُن کی بیٹیاں قرآن کریم کی تعلیم کو جاری کرنے والی اور اپنے نیک نمونہ کے ساتھ اسلام کو دائمی زندگی بخشنے والی ہوں۔اللَّهُمَّ امِینَ الاظہار لزوات الخمار صفحه ۷ ۸ تا ۱۰۰)