انوارالعلوم (جلد 22) — Page 14
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۴ عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بنا سکتی ہیں کی کا رآتی ہے تو وہ اُس کے ایک اشارہ پر کھڑی ہو جاتی ہے لیکن حقیقتا جو حج کی اہمیت ہے وہ سپاہی کی نہیں۔اسی طرح عورت کو اللہ تعالیٰ نے اگلی نسل کا معلم بنایا ہے اور یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو اس کے سپرد کیا گیا ہے۔یوں سمجھ لو کہ جیسے فوج میں ایک لڑنے والے ہوتے ہیں اور ایک سپر مائنز Sappers and Miner) ہوتے ہیں جو سر میں بناتے ہیں ، جھاڑیاں کاٹتے ہیں، پہاڑیاں اُڑاتے ہیں، ریلیں بچھاتے ہیں اور فوج کیلئے راستہ صاف کرتے ہیں۔دنیا کی کسی فوج میں سپر مائیز کم نہیں سمجھے جاتے۔ان میں بھی کپتان ہوتے ہیں۔ان میں بھی میجر ہوتے ہیں ، ان میں بھی کرنیل ہوتے ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر سپر مائیز نہیں ہوں گے تو فوج لڑ نہیں سکے گی۔اسی طرح اگر عورتیں اپنی ذمہ داری نہ سمجھیں تو آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہیں ہو سکتی۔اور جب تک آئندہ نسل کی صحیح تربیت نہ ہو اُس وقت تک قومی ترقی نہیں ہو سکتی۔اگر تابعین کی نسل کی صحیح طور پر نگرانی کی جاتی تو یز ید کہاں سے پیدا ہوتا۔یزید اسی وجہ سے پیدا ہوا کہ عورتوں نے کہا کہ ہمارا کام ختم ہو گیا ہے۔جب اُنہوں نے تربیت کی تو صحابہ جیسے نیک لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بے انتہا فائدہ پہنچایا اور جب اُنہوں نے توجہ ہٹالی تو وہ لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو بے انتہا نقصان پہنچایا۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو آپ کی قوت قدسیہ سے اللہ تعالیٰ نے ابو بکر اور عمر اور عثمان اور علی اور طلحہ اور زبیر اور لاکھوں نیک لوگ پیدا کئے لیکن دوسرے ابو بکر پیدا کرنا عورت کا کام تھا کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخر انسان تھے اور انہوں نے ایک دن فوت ہو جانا تھا۔پس پہلا ابو بکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا ابو بکر ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہلا عمر" محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا عمر ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہل عثمان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا عثمان ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔پہلا علی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیدا کیا لیکن دوسرا علی تو ایک عورت ہی پیدا کر سکتی تھی۔اور جب انہوں نے پیدا نہ کیا تو نتیجہ