انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 360

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۶۰ ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کے لئے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ لوگ تحریکیں کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تو آپ نے فرمایا خدائے واحد سے محبت کے تعلقات پیدا کرو اور اس سے ملنے کی کوشش کرو۔حضرت موسیٰ علیہ السلام دُنیا میں آئے تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرو اور اُس سے ملنے کی کوشش کرو۔حضرت عیسی علیہ السلام آئے تو اُنہوں نے بھی یہی کہا کہ خدا تعالیٰ سے محبت کرو اور اُس سے ملنے کی کوشش کرو۔حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم میں کوئی جدت نہیں پائی جاتی۔جدت صرف یہ تھی کہ یہودی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم کو بھول چکے تھے۔گو یا موسوی تعلیم ان کے قلوب سے مٹ چکی تھی۔حضرت عیسی علیہ السلام نے کہا چلو ہم کوئی نئی بات کریں تا لوگ اس طرف متوجہ ہوں۔كُلُّ جَدِيدٍ لَذِيذ کے مطابق لوگ نئی آواز کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں اس لئے یہودیوں میں پھر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ پیدا ہوگئی۔اُنہوں نے اپنے اندر محبت الہی کو پیدا کیا۔خدا تعالیٰ کی عزت کو دوبارہ قائم کیا اور وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی لائی ہوئی تعلیم پر دوبارہ عمل پیرا ہوئے۔لیکن جب عیسائی بھی خدا تعالیٰ کی محبت کو بھول گئے حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم کو اُنہوں نے پسِ پشت ڈال دیا تو خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔آپ نے محبت الہی کو دوبارہ قائم کیا لیکن مسلمان بھی چند صدیوں کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے پیغام کو بھول گئے اور اُنہوں نے خدا تعالیٰ سے تعلقات منقطع کر لئے۔اس پر خدا تعالیٰ نے ان کی سستی دور کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کھڑا کر دیا۔گویا خدا تعالیٰ کے لحاظ سے تو مذہب ایک ہی ہے لیکن بندوں کے لحاظ سے اس کی شکل بدلتی رہتی ہے کیونکہ وہ کچھ عرصہ کے بعد اس کو بھول جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔حضرت نوح علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندو کو میری طرف لا ؤ۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی یہی کہا تھا کہ جاؤ اور میرے بندوں کو میری طرف لاؤ۔