انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 353

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۵۳ اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلو میں سے چار گھنٹے ناچ گانے میں صرف کریں گی اور تمہارا تمام وقت خالص دینی کاموں میں صرف ہوگا اور اس طرح تم ان سے تین گنا کرو گی تو تمہاری فتح یقینی ہے کیونکہ وقت کے لحاظ سے یورپ کی تین تین عورتوں کے مقابلے میں تمہاری ایک ایک عورت ہوگی۔اس وقت تمہاری سو عورت بھی یورپ کی ایک عورت کے مقابلے میں کوئی حقیقت نہیں رکھتی کیونکہ تمہارا علم بھی کم ہے اور تمہارے پاس اپنے قومی کاموں کے لئے وقت بھی نہیں بچتا۔لیکن جب تم علم حاصل کر لو گی اور قومی کاموں کے لئے وقت بھی ان سے زیادہ صرف کرو گی تو تمہاری ایک عورت کے مقابلے میں یورپ کی سو عورت بھی کوئی حقیقت نہیں رکھے گی۔جب تک یورپ کا ماحول ایسا ہے اور اس کا طریق عمل ایسا ہے کہ اس کی ایک عورت تمہاری سو عورت کے برابر ہو گی اُس کا جیتنا یقینی ہے۔لیکن جب تم اپنے آپ کو ایسی بنا لوگی کہ تمہاری ایک عورت اُن کی سو عورت کے برا بر ہوگی تو پھر تمہارا جیتنا یقینی ہے۔ان ریمارکس اور نیتوں کے ساتھ میں اپنے خطبہ کو ختم کرتا ہو ا کالج کا افتتاح کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے زنانہ کالج کی چھوٹی سی بنیاد کو اپنی عظیم الشان برکتوں سے نوازے اور یہ چھوٹا سا ادارہ دُنیا کے تمام علمی اداروں پر چھا جائے۔عبس : ۱۷ عبس : ۱۶ (الفضل ربوہ ۱۵ / جولائی ۱۹۵۱ء) مسلم کتاب الايمان باب جواز الاستسرار بالايمان (الخ) ۴ تاریخ طبری جلد ۴ صفحه ۳۲۲ تا ۳۲۵ دار الفکر بیروت ۱۹۸۷ء ۵ بخاری کتاب الاعتصام باب مَاذَكر النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم وَ حَقٌّ عَلَى اِتِّفَاقِ أَهْلِ الْعِلْمِ (الخ) الواقعة:٨٠