انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 284 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 284

انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۸۴ سیر روحانی (۵) فضل سے ہمارے دلوں کو وہ طاقت بخشے کہ دنیا کی ساری مصیبتیں اور تکلیفیں خدا تعالیٰ کے راستہ میں ہمیں ایسی ہی خوبصورت نظر آئیں جیسے گلاب کا پھول۔ہماری زندگیاں بدل جائیں ہم میں جوش عمل پیدا ہو جائے اور ہما را رسمی ایمان حقیقی ایمان کی شکل اختیار کر لے۔خدا تعالیٰ ہمارے ایمان کو مضبوط کرے اور ہمیں وہ قوت عمل عطا کرے جس سے دنیا کا نقشہ بدل جائے۔وہ آپ آسمان سے اتر آئے اور ہمیں اپنی گود میں اُٹھا لے اور ہمیں اپنی رحمت اور شفقت کے دامن میں چھپا لے اور ہمیں اپنی رضا کا وارث کرے۔دُعائیں کرو کہ تثلیث کا بُت ہمارے اسی طرح قادیان اور ہندوستان کے احمدیوں کے لئے بھی دعائیں کرو کہ ہاتھوں سے پاش پاش ہو جائے اللہ تعالیٰ ان کی ہمتوں کو بلند کرے اور ہمارا خدا اُن کا آپ حافظ و ناصر ہو اور اُن کو ایسی ترقی عطا فرمائے کہ وہ لاکھوں لاکھ اور کروڑوں کروڑ ہو جائیں۔گویا ادھر ہم ترقی کر رہے ہوں اور اُدھر وہ ترقی کر رہے ہوں اور جیسے نوح کے زمانہ میں ہوا کہ آسمان سے بھی پانی برسا اور زمین سے بھی چشمے پھوٹ پڑے اور پھر دونوں پانی آپس میں مل گئے اور کفر وشیطنت کی دنیا ان پانیوں سے تباہ ہو گئی اس طرح خدا ادھر ہمیں ترقی عطا فرمائے اور اُدھر اُن کو ترقی دیتا چلا جائے اور پھر یہ ترقیات ساری دنیا پر اس طرح چھا جائیں کہ اسلام اور احمدیت کو غلبہ میسر آ جائے۔عیسائیت نے بہت لمبی عمر پائی ہے اب ہمیں خدا سے دُعا کرنی چاہئے کہ وہ اس ضلالت کو ہمارے ہاتھوں سے تباہ کرے اور یہ بُت ہمارے ہاتھوں سے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے جس طرح سومنات کا بت محمود غزنوی کے ہاتھ سے توڑا گیا تھا اسی طرح خدا اب تثلیث کا بُت میرے ہاتھوں سے پاش پاش کرے اور وہ دنیا میں دوبارہ کبھی غلبہ اور عروج حاصل نہ کرے۔اللَّهُمَّ امِینَ۔المزمل : ۱۶ تا ۱۹ الاعراف : ۱۵۹ ۳ سبا : ۲۹ تا ۳۱ السجدة :۔لوقا باب ۱۳ آیت ۳۵ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن مطبوعہ ۱۸۸۷ء (مفہوماً)