انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 5 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 5

انوار العلوم جلد ۲۲ عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بناسکتی ہیں۔کہو میں پناہ مانگتا ہوں ناس کے رب کی، ناس کے بادشاہ کی ، ناس کے معبود کی۔اب اس کے یہ معنی نہیں کہ مردوں کے رب کی ، مردوں کے بادشاہ کی اور مردوں کے معبود کی بلکہ اس کے یہ معنی ہیں کہ میں پناہ مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے رب کی۔میں پناہ مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے بادشاہ کی اور میں پناہ مانگتا ہوں مردوں اور عورتوں کے معبود کی۔پس ناس عربی میں اور آدمی فارسی میں اور اُردو میں ایک ہی معنی رکھتے ہیں۔آدمی کا لفظ عربی زبان کا ہی لفظ ہے مگر عام طور پر یہ استعمال نہیں کیا جاتا۔زیادہ تر ناس کا لفظ ہی استعمال کرتے ہیں لیکن فارسی اور اُردو میں آدمی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَآتِهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ اے مردو اور عورتو! تم پناہ اور ڈھال کے طور پر بنا لو اپنے رب کو۔الذِي خَلَقَكُمْ وہ جس نے تم کو پیدا کیا۔یمن نفیس واحِدَةٍ ایک ہی قسم کی طاقتوں کے ساتھ ، ایک ہی قسم کے جذبات کے ساتھ۔ایک ہی قسم کے ارادوں کے ساتھ ، ایک ہی قسم کی فکروں کے ساتھ ، ایک ہی قسم کی اُمنگوں کے ساتھ۔گویا اس آیت میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ مرد و عورت جہاں تک نفس کا تعلق ہے برابر ہیں اور ایک ہی اصل پر چل رہے ہیں۔جس قسم کی باتیں مرد کو غصہ دلا سکتی ہیں ویسی ہی باتیں ایک عورت کو بھی غصہ دلا سکتی ہیں، جس قسم کے سلوک کو ایک مرد نا پسند کرتا ہے ویسے ہی سلوک کو ایک عورت بھی نا پسند کرتی ہے اور جس قسم کے جذبات ایک مرد میں پائے جاتے ہیں ویسے ہی جذبات ایک عورت میں بھی پائے جاتے ہیں۔پس جہاں تک نفس انسانی کا تعلق ہے وہی نفس مرد میں پایا جاتا ہے اور وہی نفس عورت میں پایا جاتا ہے۔عام طور پر لوگ اس کے یہ معنی کیا کرتے ہیں کہ اے انسانو! تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تم کو ایک آدمی سے پیدا کیا مگر یہ معنی غلط ہیں۔نفس کے معنی عربی زبان میں آدمی کے ہر گز نہیں۔نفس کے معنی جان کے ہیں سے اور جان کا لفظ عورت کے لئے بھی بولا جاتا ہے اور مرد کے لئے بھی بولا جاتا ہے۔نفس کے معنی ہیں سانس لینے والی چیز اور سانس مرد بھی لیتا ہے اور عورت بھی لیتی ہے۔عربی کا ایک لفظ ہے تنفس یعنی سانس اپنے اندر کھینچنا ہے اُردو میں بھی کہا جاتا ہے میرے تنفس : میں