انوارالعلوم (جلد 22) — Page 283
انوار العلوم جلد ۲۲ ۲۸۳ سیر روحانی (۵) کے ایک ایک فرد کو بیدار ہو جانا چاہئے اور ایسی کوشش کرنی چاہئے کہ لاکھوں لاکھ لوگ اسلام میں داخل ہونے شروع ہو جائیں اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے دوستوں کو تبلیغ کا ایسا جوش عطا فرمائے جو کبھی مٹنے والا نہ ہو اور ایسا جنون بخشے جو کبھی دینے والا نہ ہو اور جس کے نتیجہ میں فوج در فوج لوگ اسلام اور احمدیت میں داخل ہونے شروع ہو جائیں۔دُعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ تمہیں اسی طرح ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اپنا تقرب اپنا قرب نصیب کرے نہ ، نصیب فرمائے کیونکہ یہی ایک غرض ہے جس کے لئے ہم جد و جہد کر رہے ہیں۔اگر ہمیں ذاتی طور پر خدا تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں تو ہمیں اس سے کیا کہ اس زمانہ میں اُس نے اپنے قُرب کے دروازے کھول دیئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے خواہ کتنا بڑا مسیح اور مہدی ہمارے لئے بھیج دیا ہو، خواہ کتنے بڑے مدارج کے دروازے اُس نے ہمارے لئے کھول دیئے ہوں اگر ہم خود ان دروازوں کے اندر داخل نہیں ہوئے تو ہماری کیا زندگی ہے۔اگر واقعہ میں اُس نے اپنے قُرب کے دروازے کھول دیئے ہیں اور اپنی برکتیں نازل کر دی ہیں تو ہماری اس سے زیادہ اور کیا بدقسمتی ہوگی کہ دروازے تو گھلے ہوں مگر ہم اس کے قرب سے محروم رہیں۔پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کا عشق ہمارے دلوں میں اتنا پیدا ہو کہ دنیا کی کوئی چیز اسکو چھپا نہ سکے۔ہم خدا کے ہو جائیں اور خدا ہمارا ہو جائے۔ہم خدا میں ہو جائیں اور خدا ہم میں ہو جائے۔ہم خدا کو دیکھیں اور دنیا ہم میں خدا کو دیکھے۔یہی چیزیں ہیں جو نبیوں کی جماعتوں کو حاصل ہو ا کرتی ہیں اگر یہ چیز نہیں تو پھر ہماری زندگی زندگی نہیں بلکہ ہم وَمَن كَانَ في هذة أعمى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أعلى ۲۵ کے مصداق ہیں۔پس آؤ ان باتوں کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں ، اپنی کمزوریوں کے دُور ہونے کے لئے ، اسلام کے غلبہ اور اس کے احیاء کے لئے اور دشمنوں کی ہدایت اور ان کی راہنمائی کے لئے اور یہ کہ اگر ہمارا اُس کی راہ میں مرنا ہی ضروری ہے تو وہ اپنے