انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 34

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۴ سچا ایمان ، پیہم عمل اور راستبازی کی عادت پیدا کرو اور مذہب دونوں الگ الگ چیزیں ہیں اور دونوں ایک وقت میں نہیں چل سکتے۔چونکہ مذہب ایک سچا دوست ہے وہ دنیا میں تمہیں پار گزارتا ہے اور اگلے جہاں میں تمہیں جنت میں لے جاتا ہے۔وہ ایک دوست ہے جو تمہارے ساتھ چوری، فریب اور ٹوٹ میں شریک ہونے کے لئے تیار نہیں اس لئے یا تو اس کے ساتھ فریب کر رہے ہو گے یا تم اُسے چھوڑ دو گے تا وہ تمہیں چوری اور دوسرے خلاف شریعت امور سے باز نہ رکھ سکے۔پس راست بازی جہاں انسانیت کا تقاضا ہے ، وہاں وہ مذہب کا تقاضا بھی ہے مذہب اور جھوٹ اسی طرح جمع نہیں ہو سکتے جس طرح کفر اور مذہب دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔یہ تین باتیں ہیں جو میں نے تم سے کہی ہیں۔اجتماع کے دوران میں جُوں جُوں موقع نکلے گا میں یہاں آؤں گا اور کچھ اور باتیں بھی کہوں گا۔مگر یہ خوب یا درکھنا کہ جب تم مجھے دیکھو میرے ارد گر د جمع نہ ہونا کیونکہ اس طرح مٹی اُڑے گی اور میری کھانسی اور بڑھ جائے گی 66 اور اس صورت میں میں باوجود خواہش کے اجتماع میں شریک نہ ہوسکوں گا۔“ سنن ابی داؤد كتاب الصلواة باب تسوية الصفوف الفضل ۱۹ ،۲۰ / اکتوبر ۱۹۶۱ ء )