انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 533 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 533

انوار العلوم جلد ۲۲ ۵۳۳ سیر روحانی (۶) با دشاہ خلق وکون کی آمد آمد ہے، چھوٹے چھوٹے درباروں کے اہلکار تو ایسے موقع پر ہمہ تن مصروف عمل ہوتے ہیں ، بھاگ دوڑ ہو رہی ہوتی ہے، افسر قرینہ سے کھڑے ہوتے ہیں اور منتظر ہوتے ہیں کہ بادشاہ آئے تو فوراً اس کا استقبال کریں اور اس کا اعزاز کریں ا اور اس کی تعریف کریں۔لیکن ہمارے بادشاہ کے دربار کا یہ حال بتایا جاتا ہے کہ بادشاہ سلامت تشریف لاتے ہیں، تمام دربار میں خاموشی طاری ہو جاتی ہے اور جس کی خاطر در بارِ خاص لگایا گیا تھا وہ ایک کمبل اوڑھ کر ایک گوشے میں سویا پڑا ہے اب بادشاہ اس میں کے پاس پہنچتا ہے، اُس نے میلے کچیلے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، گھٹے گھٹنے تک اس کے جسم پر میل چڑھی ہوئی ہے، بادشاہ سلامت آ کر اُسے جگاتے ہیں کہ اُٹھ میاں ! یہ سونے کا وقت ہے۔تجھے کام پر بھیجنا تھا تیری خاطر در بار خاص لگایا تھا اور تو کمبل لے کر سو رہا ہے ، اُٹھ ! اُٹھ کے کمبل اُتار، کپڑے دھو، غنسل کر ، شرک چھوڑ دے، سُودخوری نہ کر اور مصیبتیں برداشت کر۔یہ دربار ہے جس کا نقشہ ہمارے سامنے کھینچا جاتا ہے۔بھلا جو معمولی معمولی ریاستیں ہیں مثلاً شملہ کی ریاستیں جو پانچ پانچ سات سات ہزار آبادی کی ہیں کیا تم نے کبھی وہاں بھی ایسا در بار دیکھا کہ راجہ نے کسی کو بلا یا ہوا اور جس کے اعزاز میں دربارمنعقد کیا گیا ہو اُس کی یہ حالت ہو کہ وہ کمبل میں سو رہا ہے اور اتنی میل چڑھی ہوئی ہے کہ حد نہیں۔کپڑوں سے بدبو آ رہی ہے ، پاجامے سے بدبو آ رہی ہے ، راجہ آ کر جگاتا ہے اور جگانے کے بعد کچھ ملامت کرتا ہے اور ملامت کر کے کہتا ہے تیرے سپر دفلاں کام کیا جاتا ہے مگر ایسے گند میں باہر جانا بھی ٹھیک نہیں پہلے کپڑے دھو لے ،غسل کرلے اور پھر جا کر یہ کام کر۔یہ دربار ہے جو غیر احمدی پیش کرتے ہیں۔حقیقی دربار کی جھلک اب میں وہ دربار پیش کرتا ہوں جو حقیقتا قرآن کا در بار ہے اور جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم سے ہمیں سمجھایا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَآتِهَا المُدَيَّدُ دِثار کے ایک معنی عربی زبان میں اُس کپڑے کے ہوتے ہیں جو سوتے وقت او پر لیا جاتا ہے کا مثلاً کمبل ، لوئی یا لحاف وغیرہ اور لوگوں نے یہاں یہی معنے مراد لئے ہیں۔مگر جب مدثر کہا جائے گا تو لغت کے لحاظ سے اس کے یہ