انوارالعلوم (جلد 22) — Page 3
انوار العلوم جلد ۲۲ عورتیں آئندہ نسلوں کو دیندار بناسکتی ہیں بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عورتیں آئندہ نسلوں کو د بندار بنا سکتی ہیں فرموده ۱۷ رستمبر ۱۹۵۰ء بمقام احمد یہ ہال کراچی ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مجھے افسوس ہے کہ آج پچھلے دو ہفتوں کے متواتر بولنے کی وجہ سے میرا گلا بہت ہی زیادہ بیٹھا ہوا ہے کھانسی بہت شدت کی اٹھ رہی ہے اور میں آج اچھی طرح اپنے خیالات ظاہر نہیں کر سکتا۔میں سمجھتا ہوں کہ مردوں کو جس قدر مواقع ملتے رہے ہیں اسی نسبت سے عورتوں کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع نکالنے کی ضرورت ہے تا کہ وہ دین کی ضروریات سے واقف ہوں اور اپنے فرائض سے آگاہ ہوں لیکن عورتوں کا پروگرام میرے یہاں کے قیام کے آخری دنوں میں اتفاقاً آپڑا کیونکہ جب پہلے دن میری تقریر رکھی گئی تھی تو اس دن مجھے نقرس کا ایسا شدید دورہ ہوا کہ میں چل پھر بھی نہیں سکتا تھا۔مگر بعد میں پروگرام رکھنے کی وجہ سے میرا گلا اتنا ماؤف ہو چکا ہے کہ اب میرے لئے بولنا مشکل ہے۔خصوصاً اس کی لئے بھی کہ آج ہی میری ایک تقریر مردوں میں بھی ہو چکی ہے حالانکہ سب کو معلوم تھا کہ میں شدید نزلہ اور کھانسی میں مبتلا ہوں اور بعض دفعہ تو دو دو گھنٹہ تک ایک ہی اُچھو اُٹھتا چلا جاتا ہے اور رات اور دن دوائیاں کھا کھا کر افاقہ ہوتا ہے۔پس آج کے دن کوئی اور تقریر نہیں رکھنی چاہئے تھی اور ایسے حالات میں سے مجھے نہیں گزارنا چاہئے تھا کہ میں عورتوں میں بولنے کے قابل نہ رہتا۔مگر یہ آپ کا اور آپ کے خاوندوں یا باپوں کا معاملہ ہے آپ گھر میں نبٹ لیجئے۔بہر حال آج کے مردوں کے پروگرام نے مجھے بالکل بے بس کر دیا ہے اور گلا اِس قدر زخمی ہے کہ معمولی آواز سے بھی میں بول نہیں سکتا۔پھرسہ