انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxvi of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page xxvi

۲۱ پس مسلمانوں کو باوجود اختلافات کے اس پر متفق ہو جانا چاہئے کہ خدا ایک ہے ہم خدا کے سوا کسی کی عبادت نہیں کریں گے۔اور اتحاد کا دوسرا اصل یہ ہے کہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز پر قربان کر دیا جائے۔جو سچائیاں قرآن میں ہیں اُن کو ہرگز نہ چھوڑیں خواہ قومی رسم و رواج کو چھوڑ نا پڑے۔اتحاد کے حوالے سے خطاب کے آخر میں فرمایا کہ مسلمان اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ ہم کسی کو غلام نہیں رہنے دیں گے۔اختلافات بعد میں دیکھے جائیں گے۔پاکستان کو ہندوؤں سے بچانا ہے ، کشمیر کو حاصل کرنا ہے اگر اختلافات کو بالائے طاق رکھ گران امور کو مشترک بنا کر اتحاد کریں تو دشمن کو لازماً شکست ہوگی اور ہم فتح حاصل کریں