انوارالعلوم (جلد 22) — Page 179
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۷۹ کی دل شکنی کا موجب ہوئی جنہوں نے جہاد کشمیر میں حصہ لیا۔ہم ان تمام اصحاب کی خدمات کے دل سے معترف ہیں جنہوں نے کشمیر کی جنگ آزادی میں جانی و مالی قربانیاں دیں۔اور ظلم و استبداد کے خلاف ہمارے شانہ بہ شانہ نبرد آزما ہوئے۔میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں کہ حقیقت حال معلوم ہونے پر میں اپنی غلطی کا اعتراف کروں اور اس کیلئے اظہارافسوس کروں“ آفتاب احمد خان ۱۸ جون ۱۹۵۰ء لیکن عملی طور پر جن الفاظ میں تردید کی گئی وہ یہ ہیں :- چند یوم ہوئے میں نے فرقان بٹالین کے بارہ میں اظہار خیال کیا تھا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس بارہ میں میری اطلاع تمام کی تمام درست نہ تھی۔جہاد کشمیر میں ہر شخص اور ہر گروہ نے بزعم خویش اپنی توفیق ، ہمت اور اعتقادات کے مطابق پوری سرگرمی سے حصہ لیا ہے۔البتہ یہ الگ بات ہے کہ کسی نے اس سلسلہ میں اپنا مخصوص جماعتی اور مذہبی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہو۔ہم جہاد کشمیر میں دیانت اور اخلاص سے حصہ لینے والے سب کے شکر گزار ہیں۔اللہ تبارک و تعالیٰ سب کو سچے طور پر خدمت اسلام بجالانے کی تو فیق اور ہدایت عطا کرے اور ہمیں خاتم النبیین حضور سرور کائنات، فخر موجودات کی اطاعت پر پورے طور پر قائم رکھے۔آفتاب احمد اخبار روزنامہ تعمیر راولپنڈی مؤرخه ۸/ جون ۱۹۵۰ ء زیر عنوان شکریہ ) متفرق امور جب وہ وقت گزر گیا تو پھر سردار آفتاب احمد خاں نے دوبارہ وہی اعتراض