انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 50

انوار العلوم جلد ۲۱ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء ہے۔اگر اب بھی تم نے اپنی ذمہ داریوں کو نہ سمجھا تو تم اس سے بھی زیادہ حسرت کے ساتھ اپنے ہاتھ ملو گے جس قدر حسرت کے ساتھ تم نے مشرقی پنجاب میں اپنے ہاتھ ملے تھے۔اس وقت بجائے اس کے کہ کشمیر کی مدد کی جاتی یہ بخشیں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا کشمیر کی جنگ جہاد ہے ؟ نہیں۔گویا جہاد کے ہو اوہ اور کوئی کام ہی نہیں کرتے۔روٹی کھانا کیا جہاد ہے مگر کیا تم کھاتے کی ہو یا نہیں ؟ پھر پانی پینا کیا جہاد ہے مگر دن اور رات میں تم کتنے گلاس پانی کے پی جاتے ہو۔پھر کسی اور دودھ پینا کیا جہاد ہے جب تمہیں کوئی شخص کسی یا دودھ دیتا ہے تو تم یہ نہیں کہتے کہ پھینکو پرے یہ جہاد نہیں بلکہ کہتے ہو لاؤ بسم الله۔پھر تم بچے کو پیار کرتے ہو جب تم یہ کام کرتے ہو اور یہ کبھی سوال نہیں اُٹھاتے کہ یہ کام جہاد ہے یا نہیں تو اس لڑائی کے وقت جہاد کا سوال کرنا ہی کون سی عقلمندی ہے۔تم پانی پیتے ہو اس لئے کہ اگر تم پانی نہیں پیو گے تو پیا سے مر جاؤ گے، تم روٹی کھاتے ہو اس لئے کہ اگر تم روٹی نہیں کھاؤ گے تو بھو کے مرجاؤ گے، تم کپڑے پہنتے ہو اس لئے کہ اگر تم کپڑے نہیں پہنو گے تو تم ننگے ہو جاؤ گے لیکن اگر تم اس لڑائی میں شامل نہ ہوئے تو کیا خیریت رہے گی؟ اگر خیریت رہے گی تو بے شک تم یہ کام نہ کرو لیکن اگر خیریت نہیں رہے گی تو جہاد کا سوال ہی کیا ہے۔تم روزانہ سینکڑوں کام کرتے ہومگر کیا انہیں جہاد سمجھ کر کرتے ہو۔تم صبح ہی اُٹھتے ہو تو اگر تمہیں حقہ کی عادت ہے تو حقہ لے کر اُسے تازہ کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اپنے جانوروں کو چارہ ڈالتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر ہل چلاتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اپنے کی دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر گپیں ہانکتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پیار کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، پھر اگر تمہارا کوئی دوست یا رشتہ دار کوئی تحفہ لاتا ہے تو تم اُسے قبول کی کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم پاخانہ کرتے ہو کیا ہے جہاد ہے، تم نہاتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم کپڑے دھوتے ہو کیا یہ جہاد ہے، تم تیل لگاتے ہو، تم لنھی کرتے ہو، تم مسواک کرتے ہو کیا یہ جہاد ہے، اگر تم اپنے دن بھر کے کام گننے لگو تو وہ کروڑوں بن جاتے ہیں مگر کیا تم یہ سب کام جہاد سمجھ کر کرتے ہو۔جب اپنی ضرورت آتی ہے تو تم وہ کام کر لیتے ہو اور کہتے ہو کہ ہماری عقل یہ کہتی ہے کہ یہ کام کرنا چاہئے اور تم یہ سوال نہیں کرتے کہ آیا یہ جہاد ہے یا نہیں۔اگر جہاد ہے تو ہم کریں گے اور اگر جہاد نہیں تو نہیں کریں گے مگر جب خدا تعالیٰ کا سوال آتا ہے، جب اسلام کا