انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 630 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 630

انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۳۰ قرونِ اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز۔۔سے کہا کرو کہ بے شک ملکی حالات کی وجہ سے تم اس وقت پردہ نہیں کر سکتیں لیکن یہ خیال رکھو کہ پردہ اسلامی حکم ہے اور تم بھی پردہ کی ویسی ہی پابند ہو جیسی دوسری عورتیں تا کہ انہیں اس بات کا احساس ہو جائے اور جب بھی انہیں تو فیق ملے وہ اس پر عمل پیرا ہو جائیں۔چنانچہ ان کی طرف سے اب تازہ رپورٹ یہ ملی ہے کہ اس دفعہ عید پر عورتوں نے الگ جگہ پر نماز پڑھی ہے پہلے وہ علیحدہ نماز پڑھنا گوارہ نہیں کرتی تھیں لیکن اس دفعہ اس حد تک تیار ہوگئی ہیں انہوں نے الگ نماز پڑھنا برداشت کر لیا ہے۔اس طرز پر قرآن کریم کو سیکھو اور جس طرح تم نے قرآن کریم سیکھا ہے اس پر اگر کسی کو اعتراض ہے تو پیار اور اخلاص کے ساتھ ان کے پاس جاؤ اور ان کی ج اصلاح کی کوشش کرو اور پھر ان کو موقع بھی دو کہ وہ اپنے خیالات کا تم پر انحصار کریں۔تم ایک ملک کی رہنے والی ہو، تم ایک نبی ایک قرآن کی طرف منسوب ہونے والی ، آخر دشمنی کیسی ؟ اگر کوئی تعلیم یافتہ ہے تو وہ غیر تعلیم یافتہ کو جا کر سمجھائے اور اگر غیر تعلیم یافتہ حق پر ہیں تو وہ تعلیم یافتہ طبقہ کو سمجھا ئیں۔اگر تم اس طرح عمل کرو تو تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ اور ملکی اور غیر ملکی کے درمیان جو اس وقت دُوری ہے وہ دُور ہو جائے گی اور پھر ا کٹھے بیٹھنے سے ذہن میں فکری اتحاد بھی پیدا ہوتا ہے اور دلوں میں صفائی پیدا ہو جاتی ہے۔النساء: ٢ (الفضل ربوه ۲۱،۱۴ نومبر ۱۹۶۲ء ) پیدائش باب ۲ آیت ۷ تا ۲۳۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لندن ۱۸۸۷ء مفہوماً الصفت : ١٠٦ بخاری کتاب الانبیاء باب قول الله تعالى واتخذ الله ابراهيم خليلا ه ربنا وابعث فيهم رسولا منهم يتلوا عليهم ايتك ويعلمهم الكتاب والحكمة ويزكيهم (البقرة: ١٣٠) وأوحينا الى ام موسى ان ارضعيه فاذا خفت عليه فالقيه في اليم (القصص: ۸) ك وضرب الله مثلا للذين امنوا امرات فرعون اذ قالت ربّ ابن لي عندك بيتًا في الجنة ونجني من فرعون وعمله ونجنى من القوم الظلمين (التحريم:١٢)