انوارالعلوم (جلد 21) — Page 592
انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۹۲ صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کو بھی نہیں تھا کہ انہوں نے خود کوئی کوشش نہ کی ہو اور انہیں جو کچھ حاصل ہوا ہو محض طفیلی طور پر حاصل ہوا۔انہوں نے اپنی ذات میں عقل سے کام لیا، فہم وفراست اور تدبر سے کام لیا اور اس قدر دین میں ترقی کی کہ مرد اُن کی تقریریں سنتے اور اُن سے مختلف مسائل دینیہ سمجھتے تھے۔پس یا درکھو یہ فلق کا زمانہ ہے اور جب پو پھٹتی ہے تو ہر شخص جاگ اُٹھتا ہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ بیداری کا وقت ہے۔پھر بیدار ہونے کے بعد کوئی تو وضو کر کے نماز پڑھنے کے لئے مسجد کی طرف چل پڑتا ہے اور کوئی شراب پینے کے لئے شراب خانے کی طرف چل پڑتا تھ ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔قُلْ اَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اي تو اپنی امت اور جماعت کے لوگوں سے یہ کہہ دے کہ تم فَلَقُ والے رب کی پناہ مانگو یعنی بیداری کا وقت آگیا ہے، اب سونے کا زمانہ گزر چکا ہے ، پو پھٹ چکی ہے اور لوگ آنکھیں ملتے ہوئے بیدار ہورہے ہیں تم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آؤ اور کوشش کرو کہ تمہارا ہر قدم نیکی کی طرف اُٹھے خرابی اور بربادی کی طرف نہ اُٹھے۔پھر اس میں دشمن کو بھی چیلنج دیا گیا ہے کہ اس روشنی کے وقت میں تو دنگا اور فساد کرے گا اور اس نور کو مٹانے کی کوشش کرے گا مگر یا د ر کھ میرا خدا میرے ساتھ ہے وہ تیری شرارتوں اور سازشوں کے باوجود مجھے کامیاب کرے گا اور تو اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔بہر حال اس تازہ رؤیا کی بناء پر جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے میں عورتوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں پھر ایک نور ظاہر کیا ہے ، پھر ایک سورج کی کا طلوع ہوا ہے جس سے تمام تاریکیاں جاتی رہی ہیں اس لئے تم اپنے مقام کو سمجھو اور اپنے اندر نئی بیداری اور نئی زندگی پیدا کرنے کی کوشش کرو تمہیں معلوم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری ترقی کے لئے بے انتہا مواقع پیدا کئے ہیں۔تم بھی حضرت عائشہ کی نقل کرنے کی کوشش کرو، تم بھی حضرت حفصہ کی نقل کرنے کی کوشش کرو تم بھی حضرت زینب کی نقل کرنے کی کوشش کرو، تم بھی ان صحابیات کی نقل کرنے کی کوشش کرو جنہوں نے اپنے زمانہ میں بڑے بڑے کا رہائے نمایاں سر انجام دیئے ہیں۔جس طرح فلق کے موقع پر نمازی نماز کیلئے چل پڑتا ہے اور شرابی شراب کیلئے چل پڑتا ہے ، اسی طرح تم اس وقت بُر انمونہ بھی دکھاسکتی ہو اور