انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 509 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 509

انوار العلوم جلد ۲۱ بارھواں باب ۵۰۹ اسلام اور ملکیت زمین کیا زمیندار کی موجودہ حالت تسلی بخش ہے؟ اگر نہیں تو اس کی اصلاح کے صحیح طریقے کیا ہیں؟ میری رائے یہ ہے کہ ہمارے ملک کا عام زمیندار جو زمین کاشت کرتا ہے خواہ اپنی ملک کی ہو یا کسی اور کی لے کر کاشت کر رہا ہو ان دونوں کی حالت نہایت کمزور اور خراب ہے اور یقیناً اُن کی مشکلات کو دور کرنا حکومت اور اُن کے اُن بھائیوں کا فرض ہے جو ہاتھ سے زراعت نہیں کرتے۔میرے نزدیک زمیندار کی یہ خراب حالت میں زمیندار کا لفظ اس باب میں جب لکھوں گا اس کے معنی زمین سے روزی کمانے والے شخص کے ہوں گے کسان یا غیر کسان کا امتیاز نہیں ہو گا ) کئی اسباب سے ہے۔جن میں سے موٹے موٹے اسباب یہ ہیں :۔(1) زمیندارہ طریق میں نقص یعنی زمیندار اُن تمام طریقوں کو استعمال نہیں کرتے جن کے ذریعہ مغربی ممالک کے زمیندار آمدن پیدا کر رہے ہیں۔(۲) سڑکوں اور ذرائع آمد و رفت کی کمی۔(۳) صنعت و حرفت کا کم ہونا اور بے موقع ہونا۔ا (۴) زمینداروں کی مزدوری کے کاموں سے نفرت۔(۵) زمینوں کے مالکوں کا زمین کاشت کرنے والوں سے جابرانہ سلوک۔(۶) زمینوں کی حکومت کی طرف سے وقت پر نگہداشت نہ ہونا۔(۷) کاشت کے متعلق گورنمنٹ کی طرف سے زمینداروں کو صحیح راہنمائی نہ ملنا۔(۸) ملک کی اُفتادہ زمینوں کو قابل کاشت نہ بنانا۔(۹) افسروں کی نا واجب لوٹ کھسوٹ۔(۱۰) زمیندار کا طبعا فخر و مباہات کا شکار ہونا۔