انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 297

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۹۷ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پاکستان کی ترقی اور اسکے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح فرموده ۱۱ نومبر ۱۹۴۹ء بمقام کمپنی باغ سرگودھا) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔سرگودھا کے احباب نے جب مجھ سے یہ خواہش ظاہر کی کہ میں سرگودھا میں ایک تقریر کی کروں اور میں نے خوشی سے اسے منظور کر لیا تو اُنہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ میں کس مضمون کی ر تقریر کروں گا۔میں نے اُنہیں جواب دیا کہ میں کوئی مضمون متعین نہیں کر سکتا در حقیقت اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے سرگودھا میں تقریر کرنے کا اس سے پہلے کوئی موقع نہیں ملا اور بوجہ اس کے کہ اس سے پہلے مجھے تقریر کرنے کا یہاں موقع نہیں ملا یہ ظاہر بات ہے کہ بیسیوں امور میرے دل میں پیدا ہونے لازمی ہیں جن کے متعلق میں کچھ کہوں لیکن تھوڑے سے وقت میں بہت سے امور کے متعلق تفصیلی گفتگو نہیں ہو سکتی نہ کسی ایک کا انتخاب ایسی صورت میں کیا جاسکتا ہے جبکہ دل یہ کہتا ہو کہ میں کئی باتیں کہوں۔لاہور یا بعض ایسے مقامات جہاں مجھے متواتر بولنے کا موقع ملا ہے اور ی جہاں کئی باتوں پر میں اپنے خیالات کا تفصیلی طور پر اظہار کر چکا ہوں وہاں کسی مضمون کا چن لیا آسان ہوتا ہے لیکن جو نئی جگہ ہو وہاں انسان سمجھتا ہے کہ اگر سر دست مجھے ایک موقع ملا ہے (آگے کے حالات تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے ) تو جتنی ضروری باتیں میں مختصر وقت میں کہہ سکتا ہوں کہہ دوں اس لئے میں نے کوئی مضمون متعین نہیں کیا بلکہ اپنے مضمون کا ہیڈ نگ یہ رکھا ہے کہ کچھ سوچنے اور سمجھنے کی باتیں اس مضمون کے اندر کئی قسم کے خیالات ادا کئے جا سکتے ہیں اور متنوع باتیں اس کے اندر لائی جاسکتی ہیں۔