انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 274

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۷۴ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے ہوں اگر وہ تلخ باتیں سننے کے عادی ہو جائیں تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ کچھ عرصہ کے بعد ان میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے گا کہ وہ اپنی ذات پر جرح کوسُن سکیں اور اس طرح اپنی اصلاح کر سکیں۔ہمارے خاندان کے بعض نوجوانوں میں کچھ ایسی باتیں پائی جاتی ہیں جو انسان کے اندر نزاکت پیدا کر دیتی ہیں یوں بھی بڑے لوگوں کے بچوں میں قدرتی طور پر نزاکت پیدا ہو جاتی ہے لیکن میں بہت حد تک اسے نا پسند کرتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولادی ہونے کی وجہ سے لوگ ہمارا لحاظ کرتے ہیں اور پھر ہمارا خاندان ایک لمبے عرصہ تک حکومت کرتا چلا آیا تھا اس وجہ سے بھی ایک طرح غرور کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے۔ہم جب سنتے ہیں کہ ہمارے بزرگ غرور کی وجہ سے دوسروں کی باتیں نہیں سنتے تھے تو ہم میں بھی یہ رنگ پیدا ہو جاتا ہے۔میرے لئے بھی ایک موقع ایسا آیا لین میں سجھتا ہوں کہ میں اُس موقع پر خدا تعالیٰ کے فضل سے پاس ہو گیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل جب بیمار تھے اور آخری جلسہ پر تقریر کے لئے تشریف لے گئے تو اُن دنوں کسی بات پر آپ ہمارے بہنوئی نواب محمد علی خان صاحب مرحوم سے ناراض تھے۔جب جلسہ پر جانے کی ضرورت پیش آئی تو بیماری کی وجہ سے آپ چل تو سکتے نہیں تھے اور قادیان میں اُن دنوں صرف ایک گاڑی تھی جس پر بیار آ جاسکتے تھے اور وہ نواب محمد علی خان صاحب مرحوم کی تھی۔حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے چاہا کہ کسی طرح گاڑی بھی مل جائے اور آپ کو بھی نہ کہنا پڑے۔چنانچہ آپ نے مجھ سے فرمایا میاں ! تم نواب صاحب سے گاڑی منگوا ؤ۔چنانچہ میں نے نواب صاحب کو گاڑی کے لئے کہلا بھیجا اور انہوں نے گاڑی بھیج دی۔اس پر حضرت خلیفہ اسیح الاوّل سوار ہو کر جلسہ میں تشریف لے گئے۔گاڑی کی خچریں بہت تیز تھیں جب گاڑی جلسہ گاہ (مسجد نور) کے پاس پہنچی تو خچریں دوڑ نے لگ پڑیں۔سائیں نے مجھے کہا کہ اگر آپ اجازت دیں تو میں گاڑی نواب صاحب کی کوٹھی لے جاؤں آپ جب گاڑی کے لئے آدمی بھیجیں گے تو میں فوراً آ جاؤں گا۔مولوی محمد علی صاحب بھی پاس ہی تھے میں نے مناسب سمجھا کہ اُن سے بھی اِس بارہ میں مشورہ کرلوں۔میں نے کہا مولوی صاحب ! خچریں دوڑتی اور شور کرتی ہیں سائیں کہتا ہے کہ اگر مجھے اجازت ہو تو انہیں نواب صاحب کی کوٹھی لے جاؤں جب آپ کہیں گے میں گاڑی لے آؤں گا۔اُنہوں نے کہا ہاں ٹھیک ہے۔میں نے