انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 173

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۷۳ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر دنیا میں پھیلاتے ہیں لیکن ہم قادیان لیں گے اور دنیا کی آنکھیں دیکھیں گی کہ ہم نے قادیان واپس لے لیا ہے۔بیشک وہ احمدی جو میرے سامنے بیٹھے ہیں کمزور ہیں اور جنگ کا نام سننے سے اُن کے دل کانپتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ ایسے لوگ خود پیدا کرے گا جوخون کی بہتی ہوئی ندیوں میں سے تیرتے ہوئے قادیان پہنچیں گے اور اُسے حاصل کر لیں گے اور خواہ انہیں تلوار کی نوکوں پر سے جانا پڑے، خواہ اُنہیں تلوار کی دھاروں پر چلنا پڑے وہ بہر حال قادیان کو لے کر رہیں گے اگر صلح کے ساتھ ہمیں قادیان نہ ملا تب بھی قادیان واپس لیا جائے گا اور ہم اُسے واپس لے کر رہیں گے۔“ ( غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) ’اس وقت جو اصل سوال ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ ہم ایک نئی زندگی اختیار کریں اور ایک نئے نظام کے ماتحت پھر خدمت اسلام میں مشغول ہو جائیں۔ہم ایک منظم قوم ہیں ہم پراگندہ قوم نہیں ہم کسی مرکز کے بغیر نہیں رہ سکتے۔دوسرے لوگ مرکز کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن ہمارے سارے کام محور خلافت کے گرد چکر لگاتے ہیں۔اور اس کے معنی یہ ہیں کہ کام کرنے کی کے لئے کارکن بھی ہونے چاہئیں اور ایسے ادارے بھی ہونے چاہئیں جہاں کام چلانے کی تربیت دی جائے۔اور یہ ساری باتیں تنظیم چاہتی ہیں، یہ ساری باتیں ایک مقام چاہتی ہیں ، یہ ساری باتیں ایک نظام چاہتی ہیں۔ہم پھیل کر اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر سکتے۔ہم ایک جگہ جمع ہو کر اور ایک تنظیم میں رہ کر ہی اپنے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ہم میں سے کئی لوگ ایسے ہیں جن کے پاکستان میں بھی مکانات ہیں۔خود میرے پاس بھی پاکستان میں مکان ہے مجھے جب ی دوستوں نے کہا کہ کیوں نہ آپ وہاں چلے جائیں تو میں نے انہیں یہی جواب دیا کہ ہم نے جمع کی ہو کر رہنا ہے اس لئے ہم وہیں رہیں گے جہاں جماعت اکٹھی ہو سکے۔اگر جماعت اکٹھی نہ ہو سکے تو ہماری غرض اور ہمارا مقصد مفقود ہو جاتا ہے۔پس دوستوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہمارا یہ جلسہ سالانہ تفاول کے طور پر ہے تا کہ ہم ایک کی نئے مرکز کی بنیاد ڈالیں۔غیب جاننے والا خدا تعالیٰ ہی ہے اور وہی جانتا ہے کہ ہمارے ارادے کس رنگ میں پورے ہوں گے۔لیکن فی الحال میں یہی سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی مشیت اور خدا تعالیٰ کا ارادہ یہی ہے کہ ہم اس جگہ احمدیت کے نئے مرکز کی بنیاد ڈالیں۔ہمیں