انوارالعلوم (جلد 21) — Page 125
انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۲۵ ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر خواہ کوئی نبی بھی ہو، اُس کے دل سے ٹھنڈی نہیں ہوسکتی۔اب ابراہیم علیہ السلام نوے سال کی عمر کو پہنچ رہے تھے اور اس عمر میں اُن کا اپنے بیٹے اور اُس بیٹے کی شریف اور نیک ماں کو چھوڑ کر واپس چلے جانا کوئی آسان امر نہیں تھا۔پچاس ساٹھ گز گئے تھے کہ انہوں نے مڑ کر اپنی بیوی اور بچے کو دیکھا اور اُن کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔پھر پچاس ساٹھ گز گئے تھے کہ محبت نے جوش مارا اور اُنہوں نے پھر ایک بار اُن کو دیکھا۔پھر کچھ دور گئے تو محبت نے پھر جوش مارا اور اُنہوں نے مڑ کر اُن پر نظر ڈالی۔وہ اس طرح کرتے چلے گئے یہاں تک کہ وہ ایسی جگہ پہنچ گئے جہاں سے اُن کا نظر آنا مشکل ہو گیا۔اُس وقت اُنہوں نے اُس طرف منہ کیا جدھر اُن کی بیوی بچہ تھے جن کو چھوڑ کر وہ ہمیشہ کے لئے جا رہے تھے اور جن کے زندہ رہنے کا بظاہر کوئی چی امکان نہیں تھا اور اللہ تعالیٰ کے حضور نہایت عاجزانہ طور پر انہوں نے دعا کی کہ ربنا الى اشكنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ ذي زرع اے ہمارے رب ! اُنہوں نے ربنا کہا ہے رَبّی نہیں کہا۔کیونکہ اس قربانی میں وہ اپنی بیوی کو بھی شامل کرتے ہیں مگر می اس کے بعد وہ رات کہتے ہیں انا نہیں کہتے کیونکہ یہ فعل اُن کی بیوی کی طرف سے نہیں تھا جی ربنا إني أسكنتُ مِنْ ذُرِّيَّتِي بواد - اے ہمارے ربّ! میں نے اپنی ذریت کا ایک حصہ اس وادی میں لا کر چھوڑ دیا ہے۔ایک حصہ اُنہوں نے اس لئے کہا کہ اُس وقت تک حضرت اسحق بھی پیدا ہو چکے تھے۔جب اُنہوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنا چاہا تی تھا اُس وقت تک حضرت اسحاق پیدا نہیں ہوئے تھے لیکن جب اُنہوں نے حضرت ہاجرہ اور ی حضرت اسماعیل علیہ السلام کو مکہ میں لا کر چھوڑا ہے اُس وقت حضرت اسحاق پیدا ہو چکے تھے اس کی لئے وہ فرماتے ہیں ربنا اني اشكنتُ مِن ذُرِّيَّتِي بِوَادٍ - الہی ! میں نے اپنی اولاد کا تی ایک حصہ اس وادی میں لا کر چھوڑ دیا ہے۔غیر ذی زر جس میں کوئی کھیتی باڑی نہیں ہوتی۔جیسے ربوہ میں کوئی کھیتی باڑی نہیں ہوتی۔سرکاری کا غذات میں لکھا ہوا ہے کہ اس رقبہ میں نہ زراعت ہوتی ہے اور نہ اس وقت کی تحقیقات کے مطابق ہو سکتی ہے۔Unagricultural - عند المحرم کے تیرے پاکیزہ گھر کے پاس۔اُس وقت تک خانہ کعبہ نہیں بنا تھا لیکن اس آیت سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ کسی زمانہ میں وہاں کوئی پرانا Uncultivable