انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 96

انوار العلوم جلد ۲۱ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا یں ہی ہماری کامیابی ہے مسجد سے باہر نکلا تو اُسے دیکھتے ہی لوگ کہنے لگے کہ دیکھو! کس طرح نو ر اس کے چہرے پر برس رہا ہے۔یہ بہت بڑا ولی اللہ ہے اس کی دعاؤں سے ہر قسم کے عقدے حل ہو جاتے ہیں۔اس شخص نے اپنے دل میں کہا تو نے دس سال ضائع کر دیئے تو نے لوگوں کو دھوکا دیا اور جھوٹ بولا لیکن تو لوگوں کی نظروں سے نہ بچ سکا۔آج نیک نیتی سے اور سچے دل سے تو نے ایک نماز ادا کی ہے تو فوراً اس کا اثر دیکھ لیا۔پس حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے، جو شخص خدا تعالیٰ سے سچی صلح کرنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے وہ بعض دفعہ ایک سجدہ میں ہی اُسے پالیتا ہے۔صدیوں میں جس کام کو حل نہیں کیا جا سکتا اُسے ایک سجدہ ہی حل کر دیتا ہے۔خدا تعالیٰ جس شخص کے ساتھ ہو اُس کے ساتھ سب طاقتیں ہوتی ہیں اور وہ کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے جن دو چیزوں کے ساتھ باوجود قلیل التعداد ہونے کے مخالف پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے اُن میں سے ایک تو ایسی ہے جس کا حاصل کرنا ہمارے اختیار سے باہر ہے اور اُسے حاصل کرنے کے لئے صدیاں درکار ہیں لیکن ایک چیز ایسی ہے جس کو ہم حاصل کرنا چاہیں تو ایک دن میں بلکہ ایک سکینڈ میں اُسے حاصل کر سکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم اپنے قلوب میں اللہ تعالیٰ کی محبت قائم کر لیں اور فیصلہ کر لیں کہ ہم دنیا میں خدا تعالیٰ کے لئے ہی زندہ رہیں گے اور اُسی کی خاطر مریں گے۔جب ہماری یہ خواہش ہوگی کہ خدا تعالیٰ ہم سے خوش ہو جائے اور اپنی دُنیوی ترقیات کو اُس کے لئے نظر انداز کر دیں گے اور محض اُس کی رضا کا حصول ہی ہمارا مقصد ہوگا تو وہ ہمیں حاصل ہو جائے گا اور جب وہ ہمیں حاصل ہو جائے گا تو یہ ہو نہیں سکتا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کی تباہ و برباد کر سکے۔خدا تعالیٰ کے فرشتے خود ہماری مدد کے لئے نازل ہوں گے اور جو چیزیں ڈ نیوی سامانوں کے باوجود حاصل نہیں ہو سکتیں وہ ہمیں حاصل ہو جائیں گی۔پس دو چیزوں میں سے تمہیں ایک چیز ضرور کرنی ہوگی یا تو تم فیصلہ کر لو کہ تم دنیا میں ذلت اور رسوائی چاہتے ہو اور یہ کہ تمہارے اوپر کسی قسم کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی اور یا یہ فیصلہ کر لو کہ تم نے دنیا میں دین کو ی پھیلانا اور اُسے غالب کرنا ہے اور اس کو حاصل کرنے کا صرف ایک ہی طریق ہے کہ تم خدا تعالیٰ کو اپنا بنا لو۔جب تم خدا تعالیٰ کو اپنا بنا لو گے تو دنیا کی سب چیزیں تمہیں مل سکیں گی۔اس