انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 48 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 48

انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۸ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ لاہور ۱۹۴۸ء اختیار کیا تھا ہمیں اس قسم کے واقعات آنے سے پہلے ہر قسم کی تیاری کرنی پڑے گی۔اگر ہم پہلے سے تیاری نہیں کرتے اور عین وقت پر خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرتے ہیں تو اس کے فرشتے ہم پر لعنت بھیجیں گے اور کہیں گے کہ تم خدا تعالیٰ کا نام گستاخی سے لیتے ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت تھی کہ باوجود اس کے کہ آپ سارا دن دینی کاموں میں مصروف رہتے تھے، سارا دن آپ مقدمات کے فیصلوں میں خرچ کر دیتے تھے۔سارا دن آپ عبادت میں لگا دیتے تھے تو پھر بھی آپ کوئی نہ کوئی ایسا وقت نکال لیتے تھے جس میں آپ صحابہ سے پریڈ کروایا کرتے تھے ، آپ ان سے تیراندازی کرواتے اور انہیں فوجی ٹرینگ دیتے بلکہ بعض دفعہ آپ کو باہر جانے کی فرصت نہیں ہوتی تھی تو آپ مسجد میں ہی یہ مشق کروا لیتے تھے۔حضرت عائشہ سے بخاری میں روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن آپ سے فرمایا۔عائشہ ! کیا تم نے تماشہ دیکھنا ہے اگر تم تماشہ دیکھنا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں دکھاؤں۔حضرت عائشہؓ نے فرمایا ہاں يَا رَسُولَ اللہ ! میں دیکھنا چاہتی ہوں۔آپ دروازے میں کھڑے ہو گئے اور فرمایا عائشہ ! میرے پیچھے کھڑی ہو جاؤ اور میری گردن کے پاس سے دیکھو۔پھر آپ نے حبشی اور عرب قبائل کی مصنوعی لڑائی مجھے دکھائی الے گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں بھی یہ چیزیں سکھاتے رہتے تھے۔اب تو کئی ایسے ذرائع نکل آئے ہیں جن سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے مثلاً ہوم گارڈ ہے، نیشنل گارڈ ہے ان کے ذریعہ جو شخص چاہے فوجی تربیت حاصل کر سکتا ہے۔اگر کوئی شخص لڑائی کے فنون سیکھے گا تو وقت پر یہ اُس کے کام آ سکیں گے اس کے علاوہ جس کو بھی اللہ تعالیٰ توفیق دے وہ لائسنس حاصل کرے اور بندوق چلانے کی مشق کرے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ بندوق خرید لیتے ہیں لیکن وہ چلا نہیں سکتے۔قادیان پر جن دنوں حملہ ہوا ہے اُن دنوں ہم نے دریافت کیا کہ کن کن لوگوں کے پاس لائسنس ہیں جب ہم کسی سے پوچھتے تھے کہ کیا تمہارے پاس لائسنس ہے؟ تو وہ جواب دیتا تھا جی ہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہے جب ہم پوچھتے تھے کیا تمہارے پاس بندوق ہے؟ تو وہ جواب دیتا تھا جی ہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہے۔لیکن جب ہم پوچھتے کہ کیا کارتوس ہیں؟ تو وہ جواب دیتا جی کا رتوس تو نہیں۔جب کارتوس نہیں تو تم نے لڑ نا کس چیز سے ہے۔اگر کارتوس نہ ہوں تو