انوارالعلوم (جلد 21) — Page 33
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۳ تقریر جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ لاہور ۱۹۴۸ء تھا ، سٹاف اور عملہ ہوتا تھا۔اسی طرح بے شک قادیان کے متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیں واپس ملے گا لیکن باوجود اس وعدہ کے اُسے واپس لینے کیلئے ایک مرکز کی ضرورت ہے تا وہاں اکٹھے ہو کر جدوجہد کی جا سکے جیسا کہ رویا میں دکھایا گیا ہے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ قادیان میں جو مرکز قائم تھا اس کا کوئی مقصد تھا یا نہیں۔آیا وہ مرکز محض قادیان کے لحاظ سے تھا یا کوئی کام کرنے کیلئے تھا۔اگر کوئی کام کرنے کیلئے تھا تو وہ کام کیا تھا ؟ وہ مقصد جس کے لئے قادیان میں مرکز قائم کیا گیا تھا ظاہر ہے یعنی اسلام کی اشاعت کرنا، جماعت کی تربیت کرنا ، جماعت کو اکٹھا کر کے اسلام کے غلبہ کے لئے مشترکہ جدو جہد کے لئے تیار کرنا، ایسی جد و جہد جو کفر کو ہمیشہ کے لئے پسپا کر دے۔یہ وہ غرض تھی جس کے ماتحت قادیانی میں مرکز قائم کیا گیا تھا اگر یہ غرض نہ ہوتی تو نہ قادیان کی ضرورت تھی اور نہ کسی اور مرکز کی۔مکہ اور مدینہ میں بھی لوگ جاتے ہیں اور حج کر کے واپس آ جاتے ہیں مگر جب تک کوئی خاص مقصد نہ ہو کوئی آرگنائزیشن (ORGANISATION) بھی نہیں ہو سکتی۔چونکہ لوگوں نے اس غرض کو فراموش کر دیا ہے جس کے لئے مکہ اور مدینہ قائم کئے گئے تھے اس لئے لوگ وہاں جاتے ہیں اور حج کر کے واپس آ جاتے ہیں وہاں کوئی ایسی انجمن قائم نہیں جو تبلیغ کروائے اور مسلمانوں کے اندر خالص دینی روح پیدا کرے۔قادیان کے متعلق ہما را دعوی ہے کہ جو مر کز وہاں قائم کیا گیا تھا وہ صرف اس لئے قائم نہیں کیا گیا تھا کہ وہ قادیان ہے بلکہ اس لئے قائم کیا گیا تھا کہ ہم اسلام کو پھیلائیں ، اسلام کو دنیا میں کی قائم کریں اور اسلامی روح لوگوں میں زندہ کریں تا کفر کا مقابلہ کیا جا سکے۔اگر قادیان میں مرکز بنانے کی ہماری یہی غرض تھی اور یقینا تھی تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ کام عارضی تھا یا مستقل۔ایک کام موسمی ہوتے ہیں اور موسم گزر جانے کے بعد ان کی ضرورت باقی نہیں رہتی لیکن جو کام مستقل ہوتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے اُن کی ضرورت ہوتی ہے اگر تو وہ کام جس کے لئے ہم نے قادیان میں مرکز قائم کیا تھا موسمی تھا تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ قادیان میں واپس جا کر پھر اس کام کو دوبارہ شروع کر دیں گے یا اب چونکہ قادیان ہمارے ہاتھوں سے جاتا رہا ہے اس لئے اس اس کی ضرورت نہیں لیکن اگر وہ کام مستقل تھا تو ہم کہیں بھی جائیں وہ کام ہمیں بہر حال کرنا