انوارالعلوم (جلد 21) — Page 609
انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۰۹ قرونِ اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز۔۔XXXXX بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ قرونِ اولی کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات فرموده ۳۱ / جولائی ۱۹۵۰ ء بمقام کوئٹہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے جب انسان کو دنیا میں پیدا کیا تو اسے مرد و عورت دوحصوں میں پیدا کیا جیسے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔يَآتِهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا ونِسَاء وَاتَّقُوا الله الذي تَسَاءَلُونَ به وَالأَرْحَامَ إِنَّ اللهَ كَانَ عليكم ترقيبال یعنی اے لوگو! اُس خدا کا تقویٰ اختیا کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا ↓ کیا۔وخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا پھر اس جان کی قسم سے اس کا ساتھی پیدا کیا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاء ؟ اور پھر ان دونوں سے آگے اُس نے بہت سے مرد اور عورت پیدا کئے۔واتَّقُوا اللهَ الَّذِي تَسَاءَلُون ہے اور تم اُس خدا کا تقویٰ اختیا کرو کہ جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تم دوسرے ساتھیوں سے کہتے ہو خدا کیلئے میری مدد کرو۔وہ خدا جس کا نام لے کر تم اپنے دوستوں ، ہمسایوں اور اہل دنیا سے مدد مانگا کرتے ہو آخر اس کا بھی کچھ حق ہونا چاہئے۔والا زحام ، پھر اُن رشتہ داروں ، عزیزوں اور دوستوں کا بھی جن کا نام لے کر تم مدد مانگا کرتے ہو خوف کیا کرو۔مثلاً اگر کسی بچے کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ کہتا ہے ہائے اماں ! ہائے ابا ! یا کسی نوجوان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بھائیوں اور دوسرے