انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 526 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 526

انوار العلوم جلد ۲۱ ۵۲۶ اسلام اور ملکیت زمین ابھی تک اُسے کوئی مربع زمین کا عطا نہیں ہوا۔حالانکہ اُس کے پاس حکام کے بڑے بڑے سرٹیفکیٹ بھی موجود ہیں۔میں نے اُس سے پوچھا کہ کوئی بڑا سرٹیفکیٹ مجھے بھی تو دکھاؤ۔اُس کی نے ٹین کا ایک لمبا بھبکا نکلوایا جو بڑی احتیاط سے رکھا ہوا تھا اور اُس میں سے ایک بڑا کاغذ مجھے دکھایا۔جب میں نے اُس کو دیکھا تو اُس میں ٹیکہ لگانے والے ڈاکٹر نے یہ لکھا ہوا تھا کہ اس شخص نے طاعون کا ٹیکہ کرایا ہے ہم اس کی سند دیتے ہیں۔اسی طرح ایک شخص میرے پاس سفارش کے لئے آیا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب مجھ سے کچھ خفا ہو گئے ہیں میری سفارش کریں۔میں نے گورنمنٹ کی بڑی بڑی خدمات کی ہوئی ہیں اور اُس کی نے اپنے سرٹیفکیٹس کا رجسٹر میرے سامنے رکھ دیا۔میں نے جو سب سے آخری سندات تھیں اُنہی پر نظر ڈالی تو اُس وقت کے ڈپٹی کمشنر سے جو پہلے ڈپٹی کمشنر تھا اُس کا ایک سرٹیفکیٹ انگریزی میں لکھا ہوا میری نظر سے گزرا جس کا مضمون یہ تھا کہ یہ شخص ہر وقت افسروں کے پیچھے پڑا رہتا ہے اور بڑی تکلیف کا موجب ثابت ہوتا ہے۔میں نے اُس سے کہا کہ اس سرٹیفکیٹ کا مضمون یہ ہے تم نے جب موجودہ ڈپٹی کمشنر کو دکھایا ہوگا تو وہ ضرور تم سے بگڑا ہی ہوگا۔اس پر بے ساختہ طور پر اُس نے افسروں کو بُرا بھلا کہا کہ مجھے یہ شکار پر لے جاتے رہے ہیں ، خاطر میں مجھ سے کرواتے رہے ہیں اور لکھ یہ دیا۔مجھے یہ معلوم نہیں تھا کیونکہ میں انگریزی نہیں جانتا۔تو حقیقت یہ ہے کہ زمیندار کی آمدن کا ایک کافی حصہ خود حکام کے پیٹوں میں جاتا ہے۔اگر اس کو بچایا جائے تو اس سے بھی زمیندار کی حالت بہتر ہو جائے گی۔ذرا حکومت اپنے خفیہ سراغ رسانوں کی کو نہروں کے علاقہ میں بھیج کر دیکھے تو سہی کہ جو بہ دائیگی مزدوری بیگار اُن سے لی جاتی ہے حقیقتا اُس میں سے کتنا حصہ زمیندار کو ادا کیا جاتا ہے۔سوائے چند با اثر زمینداروں کے اور کسی کو بھی وہ حصہ نہیں ملتا صرف زمینداروں کے انگو ٹھے اُس پر لگوا لئے جاتے ہیں۔(۱۰) زمیندار کا طبعا فخر و مباہات کا شکار ہونا ایک وجہ زمیندار کی غربت کی یہ بھی ہے کہ وہ اپنی جبلی بہادری کی وجہ سے قربانی پر دلیر ہوتا ہے اور اس پر فخر کرتا ہے۔چنانچہ کوئی بھی چندہ ہو زمیندار اپنی دولت کی نسبت سے کہیں زیادہ چندہ دے گا جو تاجر سے پانچ چھ گنا زیادہ ہوگا۔اسی طرح