انوارالعلوم (جلد 21) — Page 309
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۰۹ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح وقت پاکستان کی گل آمدن اسی کروڑ روپیہ سالانہ ہے لیکن اگر تمام لوگ صحیح طور پر ٹیکس ادا کرنے لگ جائیں تو یہ آمد ڈیڑھ ارب تک پہنچ سکتی ہے۔ہندوستان کی آمد تین ارب سے اوپر ہے اور پاکستان کا علاقہ ہندوستان کے مقابلہ میں بہت چھوٹا ہے پاکستان کا سارا حد ودار بعد تین لاکھ میل کا ہے اور ہندوستان کا حدود اربعہ ۲۶ لاکھ میل ہے گویا اسے ۲۶ لاکھ میل کی حفاظت کے لئے تین ارب روپیہ ملتا ہے اور پاکستان کو تین لاکھ میل کی حفاظت کے لئے ڈیڑھ ارب روپیل سکتا ہے اور اس طرح پاکستان کے پاس اتنا روپیہ اپنی فوج کی مضبوطی کے لئے ، اپنے بحری بیڑہ کی کو مضبوط بنانے کے لئے اور اپنے ہوائی بیڑہ کو مضبوط بنانے کے لئے بیچ سکتا ہے کہ وہ ہندوستان سے نواں حصہ چھوٹا ہوتے ہوئے بھی طاقت میں اُس سے بڑھ جائے گا لیکن اگر ٹیکس ادا نہ کرو تو پاکستان کی فوجیں کمزور ہوں گی ، اس کے پاس سامانِ حرب کم ہوگا اور اس کے اندر طاقت پیدا نہیں ہوگی ایسی حالت میں اگر کسی دشمن نے حملہ کر دیا تو تم کیا کرو گے؟ آخر کونسی چیز ہوگی جو تمہارے پاس ہوگی اور جس سے تم اُس کے مقابلہ میں کامیاب ہو سکو گے۔دشمن کو تو تم اسی طرح بھگا سکتے ہو کہ تم اپنی فوجوں کو مضبوط کرو اور یہ کام نہیں ہو سکتا جب تک تم لوگ اس کے لئے عملی قربانی نہ کرو۔مثلاً عملی قربانی میں ایک یہ بات بھی شامل تھی کہ فوجوں میں اپنے نو جوانوں کو زیادہ سے زیادہ بھرتی کیا جائے مگر اس طرف بھی کوئی توجہ نہیں کی گئی کیونکہ مسلمانوں کو قربانی کی عادت نہیں۔اُنہوں نے بچہ لے لیا مگر اسے پالنا نہیں آتا۔اللہ تعالیٰ نے بچہ دینا تھا۔سو اس نے دے دیا مگر یہ بچہ لے کر کبھی کہتے ہیں ہم اسے اپنا خون پلائیں یہ کیسے ہو سکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ہم اس کے لئے راتوں کو جاگیں یہ کیسے ہوسکتا ہے، کبھی کہتے ہیں ہم اس کے لئے پیسے خرچ کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے، اگر تم نے یہی کچھ کرنا تھا تو پھر بچہ مانگا کیوں تھا ؟ بچہ لینے کے بعد تو بہر حال تمہیں اس کے لئے قربانی کرنی پڑے گی۔دوسرا سوال یہ ہے کہ آپ لوگوں نے پاکستان کیوں مانگا تھا ؟ جہاں تک میں نے لوگوں سے پوچھا ہے وہ اس کا یہی جواب دیتے ہیں کہ ہم نے پاکستان اسلام کے لئے مانگا تھا اور آجکل اخبارات میں بھی یہی چرچا ہے۔جو اخبار نکالو اس میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ گورنمنٹ پاکستان اسلام کی حکومت قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرتی ہم نے تو پاکستان اسلام کے لئے