انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 192

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۹۲ قادیان سے ہجرت اور نئے مرکز کی تعمیر جن کی پابندی لازمی ہوگی۔مثلاً ربوہ میں مکانات بنانے والوں اور ڈ کا نہیں کھولنے والوں کے لئے یہ بات لازمی قرار دے دی جائے گی کہ وہ ایک سال میں ایک ماہ خدمت دین کے لئے وقف کریں۔جو شخص قومی خدمت کے لئے سال میں ایک ماہ نہیں دے گا اُسے کہہ دیا جائے گا کہ جاؤ تم ربوہ میں نہیں رہ سکتے۔پھر ربوہ میں رہنے والوں میں سے ہر ایک کے لئے یہ شرط ہوگی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائے۔ربوہ میں ایک بھی جاہل نہیں رہنے دیا جائے گا۔پھر یہ بھی شرط ہو گی کہ وہ با قاعدہ پانچ وقت نماز کا پابند ہو۔اگر وہ نماز کا پابند نہیں تو اُسے یہاں سے نکال دیا جائے گا۔زمین کی فروخت کے متعلق بعض شرائط پہلے بتا دی گئی تھیں اور بعض شرائط میں نے ی اب بتا دی ہیں۔ربوہ میں رہنے والوں کو اخلاقی تعلیم پر پابند رہنا پڑے گا مثال کے طور پر جس کی کوئی چوری ثابت ہوئی اُسے نکال دیا جائے گا۔اس طرح اور بعض اخلاقی دمہ داریاں ہوں گی جور بوہ میں آباد ہونے والوں کو اُٹھانا ہوں گی اور انہیں ایک نظام کے ماتحت رہنا پڑے گا۔پس جو شخص ربوہ میں آباد ہونے کے لئے آنا چاہے اُس کے لئے یہ لازمی ہوگا کہ وہ ان شرائط پر پورے طور پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو ورنہ اُسے نکال دیا جائے گا اور مکان اور زمین کی رائج الوقت قیمت اُسے دے دی جائے گی۔ہم اس مرکز کو مستقل طور پر اسلامی نمونہ کا شہر کی بنانا چاہتے ہیں۔یہاں پر داڑھی منڈانے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شخص داڑھی منڈائے گا وہ یہاں نہیں رہ سکے گا۔غرض یہاں رہنے کے لئے اسلامی قیود لازم ہوں گی۔بیشک تجس نہیں کیا جائے گا لیکن جو عیب ظاہر ہوگا اُسے ہم برداشت نہیں کریں گے۔یہ برداشت نہیں کیا جائے گا جی کہ کسی میں ظاہری عیب بھی پایا جائے اور وہ ربوہ کا باشندہ بھی کہلائے۔“ 66 غیر مطبوعہ از ریکارڈ خلافت لائبریری ربوہ ) اب میں اپنے اصل مضمون کی طرف آتا ہوں مگر اس سے پہلے میں آپ لوگوں کو ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں۔آج سے قریباً ۲۳ ۲۴ سال پہلے کی بات ہے یونان میں ایک شخص ہوا کرتا تھا وہ یہ تعلیم دیا کرتا تھا کہ خدا ایک ہے اور وہ دیویاں اور بُت جن کے لوگ معتقد ہیں باطل ہیں ہاں خدا تعالیٰ کے فرشتے موجود ہیں اور کائنات کے مختلف کام ان کے سپرد ہیں۔وہ یہ بھی کہا کرتا تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی مرضی اپنے نیک بندوں پر ظاہر کرتا ہے اور اس کے فرشتے اس