انوارالعلوم (جلد 21) — Page ii
بسم اللہ الرحمن الرحیم پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے بھری ہوئی سلسلہ تصانیف الموسوم انوار العلوم‘ کی اکیسویں جلد ا حباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ۔انوار العلوم کی اکیسویں جلد حضرت فضل عمر خلیفتہ المسیح الثانی کی ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۸ء تا ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کی ۲۴ مختلف تقاریر وتحریرات پر مشتمل ہے۔الہی منشا کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چلہ کشی کے لئے ہوشیار پور تشریف لے گئے۔اس چلہ کشی کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کی تضرعات اور دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے آپ کو ایک عظیم الشان پیش خبری سے نوازا۔حضور علیہ السلام نے اس پیشگوئی کو ایک اشتہا ر۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں شائع فرمایا۔اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو پسر موعود کی مہتم بالشان خبر عطا فرمائی جس کی علامات میں بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا ، علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا ، تین کو چار کرنے والا ہوگا ، اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا، تو میں اس سے برکت پائیں گی۔پسر موعود کے بارہ میں پیشگوئی میں بیان فرمودہ علامات کا شاندار ظہور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا اور اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت فضل عمر نے