انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 93 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 93

انوار العلوم جلد ۲۱ ہماری کامیابی ہے ۹۳ اللہ تعالیٰ سے سچا اور حقیقی تعلق قائم کرنے میں ہی ہماری کا جرنیل ہمارے پاس تھے ، قوم ہمارے ساتھ تھی ، ملک ہمارے ساتھ تھا یہ ساری چیز میں جو بظاہر جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے نہایت ضروری ہیں ہمارے پاس موجود تھیں ، پھر آپ اکیلے تھے، آپ کے پاس طاقت نہیں تھی ، ظاہری سامان نہیں تھے مگر آپ جیت گئے ہم ہار گئے۔اگر ہمارے بتوں میں طاقت ہوتی تو کیا ہم ہار سکتے تھے؟ ہمارے پاس سب کچھ تھا لیکن باوجود اس کی کے ہم ہار گئے اور آپ میں طاقت نہیں تھی ، آپ کے پاس سامان نہیں تھا ، سامانِ حرب نہیں تھا، تجربہ کار جرنیل نہیں تھے ، قوم ساتھ نہیں تھی ، آپ کے ساتھی تعداد میں ہم سے بہت کم تھے لیکن آپ جیت گئے۔کیا اس تجربہ کے بعد بھی ہم شرک کر سکتی ہیں؟ ہندہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رشتہ دار تھیں آپ نے اُن کی آواز کو پہچان لیا اور فرمایا ہندہ ہے؟ ہندہ بڑی دلیر عورت تھی۔اس نے فوراً کہايَا رَسُولَ اللہ ! میں مسلمان ہو گئی ہوں۔اب آپ کا پہلا حکم مجھے پر نافذ نہیں ہو سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور فر مایا ہاں ! تم مسلمان ہوگئی ہو، اب تمہیں سزا دینے کا مجھے کوئی حق نہیں رہا۔تمہیں معاف کیا جاتا ہے۔یہ چیز ہے جو حضور نے بطور سبق ہمارے سامنے رکھی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین کے پاس روپیہ تھا، ان کی تی جتھہ بندی تھی ، حکومت تھی ، سامانِ حرب تھا، تجربہ کار جرنیل تھے، قوم ساتھ تھی ، ملک ساتھ تھا اور آپ کے پاس کوئی حکومت نہیں تھی۔ظاہری سامان آپ کو میسر نہیں تھے لیکن آپ لڑے اور جیتے۔عرب لڑے اور ہارے۔كُم مِّن فِئَةٍ قليلةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ کتنی قومیں دنیا میں ایسی گزری ہیں جو تعداد میں بہت تھوڑی تھیں لیکن وہ اپنے دشمن کے مقابلہ میں جیت گئیں۔مگر یہ کب ہوا ؟ جب اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ تھا۔گویا تھوڑی تعدا د والی اور کمزور قوموں کو لڑائی میں جیتنے کے لئے یا تو سامان کی فراوانی کی ضرورت ہوتی ہے اور یا خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو، تب انہیں فتح حاصل ہو سکتی ہے۔یہ تو صاف نظر آ رہا ہے کہ ہمارے پاس طاقت نہیں۔پس جب تک ہم ایسا راستہ تلاش نہ کریں جس میں سامان کی ضرورت نہیں رہتی کامیابی کی امید رکھنا غلط ہے۔کامیابی حاصل کرنے کا صرف ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ اگر تمہارے پاس ظاہری سامان نہیں تو تم خدا تعالیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرو اور ایسا تعلق قائم کرو کہ اسے ہمارے لئے غیرت ہو۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس قسم کا تعلق قائم کر لیتے ہیں تو کمزور ہونا اور