انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 366

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۶۶ قادیان سے ہماری ہجرت ایک آسمانی نقد ی تھی کفار نے کہا اس نے تو سب خداؤں کو ایک بنا دیا ہے۔اگر سب خداؤں کو ملا کر ایک خدا کی تعلیم دی جاسکتی ہے، اگر مریم اور مسیح ایک ہو سکتے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اور دوسرے مسیح کا نام پانے والا بھی ایک ہو سکتے ہیں۔خدا تعالی کی باتیں ایسی ہی ہوتی ہیں۔جو الہی رازوں کو نہیں سمجھتے وہ اعتراض کر دیتے ہیں۔۱۳۰۰ سال ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو چکے مگر خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری زمانہ میں عرب سے ہجرت کر کے مسجد اقصیٰ میں آئیں گے۔وہ کونسا نسخہ ہے جس سے تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عرب سے ہندوستان میں لاتے ہو۔پھر اُس نے اس وعدہ کو ہرا کر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزین ہوئے قلعہ ہند میں کلے وہ کونسا نسخہ ہے یا وہ کونسی تاویل ہے جس کے ذریعہ تم اس الہام کو حل کرتے ہو۔اگر ی تمہارے خیال میں یہ سب باتیں سچی تھیں اور تم انہیں سچی کہتے ہو تو اس رنگ میں تم اس مشکل کو بھی حل کر سکتے ہو۔کیا یہ ہوا کرتا ہے کہ مُردے واپس آ جائیں ؟ مگر جبکہ تمہارے دشمن کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے ایسا نہیں ہو سکتا تم کہتے ہو ہو گیا اور مسیح موعود کے ذریعہ سے ہو گیا اب بھی منافق کی کہتا ہے یہ کیونکر ہوا؟ میں کہتا ہوں جس طرح خدا تعالیٰ کی باتیں ہوا کرتی ہیں۔ایلیا یوحنا کے ذریعہ سے آیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسیح موعود کے ذریعہ سے آئے اور مسیح موعود میرے ذریعہ سے آئے۔اگر نہیں آئے تو بتاؤ کیا وہ پیشگوئیاں جھوٹی نکلیں؟ کب گئے تھے مسیح موعود پہاڑ پر ؟ کب اُنہوں نے ہجرت کی؟ کیا خدا تعالیٰ نے جھوٹ بولا یا تم نے جھوٹ سمجھا ؟ مگر خدا تعالیٰ جھوٹ نہیں بولتا۔جھوٹا منافق یا کا فر ہی ہوتا ہے مگر مؤمن خدا تعالیٰ کی باتوں پر ایمان لاتا ہے خواہ اس کے لئے اسے سر ہی کیوں نہ دینا پڑے۔اے سننے والوسو ، اور اے سوچنے والوسوچو! جو ہونا تھا وہ ہو چکا۔دنیا نہیں چاہتی تھی کہ ایسا ہو مگر خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ ایسا ہو۔خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہو چکی ہیں جن کی آنکھیں ہیں دیکھتے ہیں ، جن کے کان ہیں سنتے ہیں ، منکر انکار ہی کرتے چلے جائیں گے، بہرے یہی کہتے جائیں گے کہ کوئی آواز نہیں آئی ، اندھے یہی کہتے جائیں گے کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آیا لیکن میں سچ کہتا ہوں کہ وہ پیشگوئی جس میں کہا گیا تھا کہ مسیح موعود پہاڑی علاقہ میں جائے گا اور وہ