انوارالعلوم (جلد 21) — Page 311
انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۱۱ پاکستان کی ترقی اور اس کے استحکام کے سلسلہ میں زریں نصائح اسی طرح اسلام کا اصول قضا و قدر پر ایمان لانا ہے۔کیا انگریز نے کوئی قانون بنایا ہوا تھا تج کہ تم قضا و قدر پر ایمان نہ لاؤ یہ تو اپنے دل کی بات ہے اگر ہم اس عقیدہ کو ماننا چاہیں تو کوئی قانون ہمیں اس سے روکتا نہیں۔یا مثلاً اسلام کا ایک اصل یہ ہے کہ مرنے کے بعد انسان دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور وہ دوزخ یا جنت میں رکھا جائے گا۔اب بتاؤ آیا اس کے متعلق انگریز کا کوئی قانون تھا کہ یہ بات نہ مانو ؟ یا اب کوئی قانون ہے کہ یہ عقیدہ نہ رکھا جائے ؟ جب نہ پہلے کوئی قانون اس کے خلاف تھا نہ اب ہے تو کونسی چیز ہے جس کے لئے پاکستان کو کسی قانون کے بنانے کی ضرورت ہے۔۔اب آگے چلو۔اسلام نام ہے کچھ اخلاقیات کا۔اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ مؤمنوں کو سچ بولنا چاہیے، ظلم نہیں کرنا چاہیے، فسادات نہیں کرنے چاہئیں ، عصمت دری نہیں کرنی چاہیے۔اب بتائیے ان اخلاقی تعلیموں میں سے کونسی تعلیم ہے جس کے خلاف پاکستان گورنمنٹ نے کوئی قانون بنایا ہوا ہے یا جس کے خلاف پہلے کا کوئی قانون موجود ہے۔جب نہ پہلے اس کے خلاف کوئی قانون موجود ہے اور نہ اب ہے تو کیا چیز ہے جولوگ مانگ رہے ہیں۔اسی طرح اسلام کے احکام میں یہ بات شامل ہے کہ نماز پڑھو، روزہ رکھو، حج کرو، زکوۃ کی دو چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بنائے اسلام پانچ چیزوں پر ہے تو حید پر یعنی یہ عقیدہ رکھا جائے کہ خدا تعالیٰ ایک ہے، نماز پر ، روزے پر، حج پر ، زکوۃ پر۔اب بتائیے پانچ کی ارکانِ اسلام میں سے کس رُکن کے خلاف کوئی قانون موجود ہے کیا کوئی حکم ہے کہ نماز نہ پڑھی کی جائے ؟ اگر کسی نے نماز پڑھی تو اسے سزا دی جائے گی ؟ یا کیا کوئی قانون انگریر کا تھا کہ حج نہ کرو؟ اگر کوئی حج پر گیا تو اُسے سزادی جائے گی ؟ یہ تمام احکام ایسے ہیں جو ہر شخص کی ذات کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔وہ اگر نماز پڑھنا چاہے یا روزہ رکھنا چاہے یا حج کرنا چاہے یا ز کوۃ دینا چاہے تو کوئی قانون اسے نہیں روکتا۔قرآن کریم میں قریباً ۹۰۰ را حکام پائے جاتے ہیں ان میں سے شاید زیادہ سے زیادہ دو تین حکم ایسے ہوں گے جن میں حکومت کا دخل ہو باقی سب احکام ایسے ہیں جن میں فرد کا دخل ہے اور وہ اگر چاہے تو بغیر کسی روک کے ان پر عمل کر سکتا ہے۔پس یہ جو اخبارات میں شور پڑا ہوا ہے کہ اسلامی حکومت قائم ہونی چاہیے یہ ایک ایسی چیز