انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxiv of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxxiv

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۹ (۲۲) صحابیات کے نمونہ پر چلنے کی کوشش کرو تعارف کتب ۴ جون ۱۹۵۰ ء کو رتن باغ لاہور میں مقامی لجنہ اماءاللہ کا ایک خاص اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت مصلح موعود نے ناسازی طبع کے باوجود تقریباً پون گھنٹے تک ایک بصیرت افروز تقریر فرمائی۔جس میں اجلاسات میں وقت کی پابندی کرنے کی طرف توجہ دلائی۔اسی طرح فرمایا کہ عورتیں بھی قوم کا ویسا ہی حصہ ہیں جیسا کہ مرد اس کا ایک حصہ ہیں۔سورہ فلق کی تفسیر فرماتے ہوئے بتایا کہ اس میں قوموں کی ترقی اور تنزل کے متعلق بعض احکام بیان کئے گئے ہیں جن کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔لفظ قل کے معنی اور حکمتیں بیان فرمائیں اور فلق لفظ کی پُر معارف تفسیر بیان کرتے ہوئے لجنہ اماءاللہ کونصیحت فرمائی کہ تم اپنے مقام کو سمجھو اور صحابیات کے نمونہ پر چلتے ہوئے دین کے لئے کار ہائے نمایاں سرانجام دینے کی کوشش کرو اور اپنے اندرنی بیداری اور نئی زندگی پیدا کرنے کی کوشش کرو۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری ترقی کے لئے بے انتہا مواقع پیدا کئے ہیں۔تم بھی حضرت عائشہ کی نقل کرنے کی کوشش کرو تم بھی حضرت حفصہ کی نقل کرنے کی کوشش کرو، تم بھی ان صحابیات کی نقل کرنے کی کوشش کرو جنھوں نے اپنے زمانہ میں بڑے بڑے کا رہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔(۲۳) کوشش کرو کہ تمہاری انگلی نسل پچھلی نسل سے زیادہ اچھی ہو ۱۸ جولائی ۱۹۵۰ء کو کوئٹہ میں مقامی مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے سیدنا حضرت مصلح موعود کے اعزاز میں ایک دعوت دی گئی جس میں مقامی جماعت کے علاوہ کئی غیر احمدی معززین بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر قائد مقامی نے حضور کی خدمت اقدس میں اپنے کام کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔جس کے بعد حضور نے خدام سے خطاب