انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 291

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۹۱ خدام الاحمدیہ کا نائب صدرصد رانجمن احمدیہ کا اور ہر مجلس کا۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدام الاحمدیہ کا نا ئب صدرصد را منجمن احمدیہ کا اور ہر مجلس کا قائد مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کرے گا فرموده یکم نومبر ۱۹۴۹ء بر موقع اختتام اجتماع خدام الاحمدیہ ) آئندہ کے لیے خدام الاحمدیہ کا نائب صدرا اپنی سرکاری حیثیت سے صدرانجمن احمد یہ کا با قاعدہ ممبر ہوا کرے گا۔اسی طرح ہر مجلس کا قائد اپنی سرکاری حیثیت سے مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رُکن ہوا کر لگا۔خدام سے معینہ چندوں کے علاوہ رضا کارانہ طور پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ پانچ ہزار روپے کی طوعی تحریکیں کرنے کی مجاز ہوگی۔اس سے زائد رقم کے لیے صدر انجمن احمدیہ کے ناظر بیت المال سے دریافت کرنا ضروری ہوگا۔لیکن اگر بالفرض ناظر بیت المال اس سے اتفاق نہ کرے تو فیصلہ صد ر خدام الاحمدیہ کیا کریں گے۔“ آج حضور نے کوئی پونے گھنٹے تک اپنے خدام کو زریں ارشادات سے نوازا۔سنہ پہلے فرمایا ) اب جولوگ خدام میں شامل نہیں ہیں وہ بھی انہیں میں مل جل کر بیٹھ جاتے ہیں۔خدام کا کوئی امتیازی نشان یا ور دی ہونی چاہیے یا کوئی بیج ہونا چاہیے۔زائرین کے لیے علیحدہ سٹیج ہونا چاہیے اور میرے ساتھ جو لوگ مقام اجتماع میں آیا کریں اُن سے بھی باقاعدہ پوچھ کچھ ہونی چاہیے۔میرے ساتھ کسی ایسے آدمی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جس کے پاس آپ کا دیا ہوا جازت نامہ نہ ہو ورنہ اس پہرے کی دونوں غرضیں تنظیم اور خطرے سے حفاظت ٹوٹ کر رہ جائیں گی۔