انوارالعلوم (جلد 21) — Page 261
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۶۱ اسلام اور موجودہ مغربی نظر اب مسلم لیگ نے ایک قانون زمینداروں کے متعلق پیش کر دیا ہے کہ چھپیں چھپیس ایکٹڑی سے زیادہ کسی کے پاس زمین نہ رہنے دی جائے اور سب کو زمینداری کے لحاظ سے مساوات کی سطح پر رکھا جائے۔وہ سمجھتے ہیں کہ ہم سے زیادہ اعلیٰ دماغ اور عقل والا اور کون ہوسکتا ہے ہم تو یہ مساوات قائم کرنے کے لئے یورپ کے اعلیٰ سے اعلیٰ قانون کے پیچھے چل رہے ہیں حالانکہ اگر انسان سوچے تو یہ بھی ویسی ہی بیوقوفی کی بات ہے جیسے یورپ اور ہزاروں امور میں بیوقوفی کا ارتکاب کر چکا ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس طریق پر عمل کرنے سے انصاف قائم ہو جائے گا مگر اس کے متعلق پہلا سوال تو یہی پیدا ہوتا ہے کہ آیا یہ انصاف صرف زمینداروں سے کرنا ضروری ہے کی غیر زمینداروں سے نہیں؟ کیا زمیندار خدا تعالیٰ کی کوئی خاص مخلوق ہے اور تاجر اور صناع اور کارخانہ دار اور وزراء اُس کی مخلوق نہیں؟ ایک زمیندار کے لئے تو ضرورت ہے کہ اُس کے پاس ۲۵ /۱ یکڑ سے زیادہ زمین نہ رہنے دی جائے مگر تاجر اور صناع اور وزراء اور جرنیل اور کارخانہ دار ان کے لئے کسی قانون کی ضرورت نہیں یہ جتنا چاہیں روپیہ کما لیں۔۱٫۲۵ یکڑ کے معنی آجکل ۷۰ ۸۰ روپیہ ماہوار کے ہیں اور یہ بھی اِن دنوں میں جب کہ اجناس کسی قدر گراں می ہیں اگر جنس سستی ہو جائے تو معمولی زمین والا ۲۵ /۱ یکڑ سے چھپیں تھیں روپیہ ماہوار سے زیادہ کما نہیں سکتا۔پس سوال یہ ہے کہ یہ انصاف جو زمیندار کے لئے تیار کیا جا رہا ہے اس میں باقیوں کو کیوں شامل نہیں کیا گیا ؟ اُدھر مزدور کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اُسے ملتا ہے وہ کم ہے اُسے زیادہ ملنا چاہیے۔تمیں روپے اُس کی ضروریات کے لئے بہت کم ہیں کم از کم چھپن روپے اُسے ملنے چاہئیں اور اُدھر زمیندار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جس کے پاس ۲۵ ۱٫ یکڑ سے زائد زمین ہو وہ لے لی جائے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ صرف تمہیں چالیس روپیہ ماہوار آمد پر آ جائے۔گویا ایک طرف اُس کی آمد پر اعتراض کیا جاتا ہے اور دوسری طرف اُسی آمد کو رائج کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اتنی آمد کم کر دی جائے۔یہ کونسا انصاف ہے جس سے کام لیا جا رہا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ رد عمل ہے اُس طریق کا جو زمینداروں نے اختیار کیا تھا۔میں ہمیشہ زمینداروں سے کہا کرتا تھا کہ تم انگریز کی وجہ سے اپنی ترقی کے لئے کئی قسم کے قوانین بنارہے ہو جب یہ زمانہ نہ رہا تمہیں مشکل پیش آئے گی۔مثلاً ایک قانون یہ بنوایا گیا کہ صرف زمیندار ہی