انوارالعلوم (جلد 21) — Page xii
انوار العلوم جلد ۲۱ تعارف کت ہے وہ ہمارے پاس نہیں صرف ایک ہی چیز ہے جو ہمیں محفوظ رکھ سکتی ہے اور وہ 66 اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکنا اور اُسی سے مدد مانگنا ہے۔“ پھر فرمایا:۔” خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ کی بنیاد مادیات پر نہیں ہوتی۔پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر محبت الہی پیدا کر میں اس طرح کہ خدا تعالیٰ کو ان کے متعلق غیرت پیدا ہو جائے وہ خدا تعالیٰ کی عبادت میں ترقی کریں۔خشیت الہی میں ترقی کریں تہجد پڑھنے کی عادت ڈالیں اور ان کا خدا تعالیٰ کے ساتھ جو تعلق ہے اُسے مضبوط بنا ئیں۔“ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رعِيَّتِہ کی روشنی میں فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک اپنی اور اپنے اہل وعیال کی تربیت کا ذمہ دار ہے۔نہ صرف اپنی اصلاح کرو بلکہ اپنی اولا دکو بھی حقیقی مومن بنانے کی کوشش کرو۔( ۵ ) ربوہ میں پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی تقریر ۱۵ را پریل ۱۹۴۹ء کو نئے مرکز ربوہ میں صبح 9 بجے جماعت احمدیہ کا پہلا مبارک اور تاریخی سالانہ جلسہ حضرت مصلح موعود کی ایمان افروز تقریر اور ہزار ہا مومنین کی درد و کرب اور سوز و گداز سے بھری ہوئی عاجزانہ دعاؤں اور التجاؤں کے روح پرور ماحول میں شروع ہوا۔اس موقع پر حضرت مصلح موعود نے افتتاحی خطاب میں فرمایا :۔یہ جلسہ تقریروں کا جلسہ نہیں یہ جلسہ اپنے اندر ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے ایسی تاریخی حیثیت جو مہینوں یا سالوں یا صدیوں تک نہیں جائے گی بلکہ بنی نوع انسان کی اس دنیا پر جو زندگی ہے اس کے خاتمہ تک جائے گی۔اس میں شامل ہونے والے لوگ ایک جلسہ میں شامل نہیں ہو رہے بلکہ روحانی