انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page x of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page x

انوار العلوم جلد ۲۱ تعارف کتب آدمی ہیں جس نے مجھ پر یہ اثر ڈالا کہ انگریزوں کی بھی روحانی اصلاح ہو سکتی ہے۔اسی طرح جرمن قوم کے بارے میں آپ نے فرمایا :۔میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح یہ قوم سائنس اور دیگر دنیا وی علوم میں آگے بڑھی ہوئی ہے، جس طرح وہ علمی طور پر یورپ کو لیڈ کر رہی ہے اسی طرح وہ مذہب میں بھی آگے بڑھ جائے گی اور تمام یورپ کو مذہبی طور پر لیڈ کرے گی۔حضرت مسیح علیہ السلام بیشک ایشیا میں پیدا ہوئے تھے مگر بعد میں عیسائیت یورپ میں بھی پھیلی۔اسی طرح اب اسلام کی بھی یورپ میں پھیلنے کی باری ہے اور جس طرح اٹلی کو یہ فوقیت حاصل ہے کہ اُس نے ابتدا میں عیسائیت کو قبول کیا اور اس کے بعد عیسائیت کو تمام یورپ میں پھیلا یا اسی طرح اسلام کے لئے بھی تو کوئی نہ کوئی ملک مقدر ہوگا جو اسلام کو قبول کر کے اُسے آگے تمام یورپ میں پھیلائے۔میں خیال کرتا ہوں کہ وہ ملک جرمنی ہے“۔اسی طرح آپ نے اُردو زبان کے متعلق فرمایا :۔وو یورپ میں احمدیت پھیلنے کی وجہ سے اُردو زبان بھی دوسرے ممالک میں پھیل جائے گی کیونکہ جو یوروپین لوگ احمدی ہوتے ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنے کے لئے اُردو زبان سیکھتے ہیں۔اور ایک دن ایسا آئے گا جب پاکستان کا ہر ایک آدمی یہ سمجھنے لگ جائے گا کہ ہمیں فارن لینگویج یا اُردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان کو ذریعہ تعلیم 66 بنانے کی ضرورت نہیں۔“ جماعت احمد یہ سیالکوٹ کی طرف سے ۳ فروری ۱۹۴۹ء کو چار بجے بعد دو پہر مسٹر عبدالشکور کنزے کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جس میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے بھی شمولیت فرمائی۔چوہدری نذیر احمد صاحب جنرل سیکرٹری جماعت احمد یہ سیالکوٹ نے ایڈریس پیش کیا جس کے جواب میں مسٹر عبد الشکور کنزے نے تقریر کی۔آخر پر حضرت