انوارالعلوم (جلد 21) — Page 602
انوار العلوم جلد ۲۱ ۶۰۲ کوشش کرو کہ تمہاری اگلی نسل پچھلی نسل سے زیادہ اچھی ہو ہے۔صرف یہ کہہ لینا کہ فلاں گناہ کبیرہ ہے اور فلاں صغیرہ یہ خلاف عقل بات ہے۔ایک نامرد کے لئے بد نظری کبیرہ گناہ نہیں ہوگا۔اگر وہ کہتا ہے کہ میں بدنظری نہیں کرتا اس لئے کبیرہ گناہ کا مرتکب نہیں ہوں تو ہم اُسے کہیں گے کہ تجھ میں اس کی طاقت ہی نہیں پائی جاتی اس لئے یہ گناہ ہی تمہارے نقطہ نگاہ سے کبیرہ گناہ نہیں۔تمہارے لئے کبیرہ گناہ وہ ہوگا جس کی حرص اور لالچ تمہارے اندر پائی جاتی ہے۔غرض جتنا جتنا خطرہ کسی گناہ کا کسی شخص کیلئے ہوگا اتنا اتنا ہی وہ اُس کیلئے کبیرہ ہوتا جائے گا اور جتنا جتنا خطرہ کم ہوگا اُتا اُتنا ہی وہ اس کے لئے صغیرہ ہوتا جائے گا۔گویا ایک شخص کے لئے ایک گناہ کبیرہ ہو گا اور دوسرے شخص کے لئے وہی گناہ صغیرہ ہوگا۔مثلاً ایک ایسا آدمی جو غریب ہے اُس کے بچوں کو کھانے کو کچھ نہیں ملتا۔ان میں قناعت نہیں پائی کی جاتی۔اس کے لئے چوری کا زیادہ امکان ہے لیکن اگر وہ چوری نہیں کرتا تو وہ ایک کبیرہ گناہ کی سے گریز کرتا ہے اور اگر اس کے لئے جھوٹ کا موقع نہیں لیکن وہ اس سے بچتا ہے تو وہ ایک صغیرہ گناہ سے بچتا ہے کیونکہ اس کے لئے چوری کے موجبات زیادہ تھے اور جھوٹ کے کم تھے۔لیکن ایک اور شخص ہوتا ہے جس کے سامنے جھوٹی شہادت کا سوال ہوتا ہے۔مثلاً کوئی پٹواری ہوتا ہے یا کوئی عرضی نویس ہوتا ہے اُس کیلئے جھوٹ بولنے کے بہت مواقع ہوتے ہیں۔سینکڑوں آدمیوں سے اُس کا کام ہوتا ہے، مختلف مقدمات میں اُسے بلایا جاتا ہے اور اُس کے لئے ہزاروں ایسے مواقع پیدا ہوتے ہیں جہاں اس کیلئے جھوٹ بولنے کا احتمال ہوتا ہے۔اگر ایسی نوکری والا جھوٹ سے بچتا ہے تو کبیرہ گناہ سے بچتا ہے۔لیکن اگر وہ کہے کہ میں نے چوری کی نہیں کی تو ہم کہیں گے کہ تمہارے لئے چوری کرنے کا کوئی موقع ہی نہیں تھا۔چالیس بیالیس روپے تمہیں گورنمنٹ دے دیتی ہے، چارہ ترکاریاں وغیرہ لوگ دے دیتے ہیں تمہاری عقل ماری گئی کہ تم چوری کرتے پھرو۔تمہارے لئے چوری گناہ صغیرہ اور جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ ہے۔پس اگر تم جھوٹ بول دیتے ہو تو خواہ تم ڈاکہ زنی نہیں کرتے چوری نہیں کرتے تو پھر بھی تم کبیرہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہو۔اسی طرح اس زمانہ میں جبکہ تم ایک مامور من اللہ کی جماعت میں شامل ہو گئے ہو، تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ مامورین کی جماعتوں پر ابتلاء بھی آتے ہیں اس لئے انہیں ان ابتلاؤں کا مقابلہ