انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 506 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 506

انوار العلوم جلد ۲۱ اسلام اور ملکیت زمین ہے گے بلکہ وہ ایک دوسرے کو کہیں گے کہ ہم نے ایک مورچہ فتح کر لیا اب دوسرے مورچہ کو فتح کرنا ہمارے لئے پہلے سے زیادہ آسان ہے۔اب بڑا زمیندار درمیان میں سے ہٹ گیا اب چھوٹے زمیندار کو سمجھانے والا اُس کا کوئی آدمی نہیں رہا بلکہ وہ خود بھی حکومت کے خلاف مشتعل ہے آؤ اب ہم اُس کو معاملہ اور آبیانہ کے خلاف اُکسائیں تا کہ حکومت کا معاملہ یا اُس کی طاقت دونوں میں سے ایک چیز برباد ہو جائے یا دونوں ہی برباد ہو جا ئیں۔اُس وقت واپس لوٹنا حکومت کے لئے نہایت ہی مشکل ہوگا۔اگر فرض کر و حکومت اُن کا معاملہ بھی معاف کر دے تو پھر بھی کمیونسٹ ایجنٹ یہ شور مچائے گا کہ اشیائے خوردنی کی قیمت بڑھائی جائے تاکہ زمیندار کی حالت اچھی ہو یا گورنمنٹ اپنے پاس سے اُن کے لئے وظائف مقرر کرے۔غرض یہ قدم بوجہ اس کے کہ غیر طبعی ہے اور بوجہ اس کے انسان یہ قدم اُٹھا کے وہ چیز اپنے ہاتھ میں لیتا ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی۔حکومت کو سخت مشکلات میں ڈال دے گا اور آئندہ بے چینی کا دروازہ کھل جائے گا۔پس میرے نزدیک صحیح طریقہ یہی ہے کہ جو چیز خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے وہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہی رہنے دی جائے اور صرف وہی حصہ اپنے ہاتھ لیا جائے جو خدا تعالیٰ نے انسان کے ہاتھ میں رکھا ہے اور جو آج سے پچاس سال بعد بھی اُس کے ہاتھ میں ہوگا اور سوسال کے بعد بھی اُس کے ہاتھ میں ہو گا۔آسمانی آفات کو انسان نہیں دور کر سکتے آسمانی آفات جب نازل ہوتی ہیں جن میں سے ایک آبادی کا بہت بڑھ جانا اور پیداوار کا نسبتی طور پر کم ہو جانا بھی ہے تو اُس کی وقت آسمانی تدبیروں کے ماتحت ہی انسان اپنے آپ کو حالات کے مطابق بناتا ہے۔کبھی ہجرت ، کبھی جنگ اور کبھی کوئی اور تدبیر آسمان سے تجویز کی جاتی ہے اور پھر دنیا اپنے آپ کو ایسا محسوس کرتی ہے جیسا کہ ہر چول اپنی اپنی جگہ پر ٹک گئی ہے مگر کچھ عرصہ کے بعد پھر کوئی نیا تغیر پیدا ہوتا ہے اور اس طرح دنیا شروع سے چلی آئی ہے اور آخر تک چلی جائے گی۔انگلستان پر وہ کی وقت آیا ہوا ہے اور باوجود اس کی ساری تدبیروں کے جو کمیونزم سے مستعار لی جا رہی ہیں مگر ساتھ ساتھ کمیونزم کو گالیاں بھی دی جارہی ہیں اُس کا قدم نیچے کی طرف جا رہا ہے اس لئے کہ اُن کا موں کو حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا ہے جو اُس کے ذمہ نہیں ہیں اور جن کے متعلق پہلے