انوارالعلوم (جلد 21) — Page 430
انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۳۰ اسلام اور ملکیت زمین او بثمان مائة الف درهم ۲۳ یعنی حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ کے خاندان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بہت بڑی زمین دی۔اُس کی وسعت کی وجہ سے ان کا خاندان اسے آباد کرنے سے قاصر رہا۔آخر انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں وہ زمین آٹھ ہزار دینار پر جو آٹھ لاکھ درہم کے برابر ہوتا ہے فروخت کر دی۔درہم کی قیمت ہمارے زمانہ کے سکوں کے لحاظ سے ساڑھے تین آنہ بنتی ہے وہ چاندی کا سکہ ہوتا تھا اور دینا رسونے کا سکہ ہوتا تھا۔پس حساب کے رو سے اگر آٹھ لاکھ درہم کو روپوں میں تبدیل کیا جائے تو قریباً دولاکھ روپے ہوتے ہیں۔چونکہ اُس وقت سکہ کی قیمت زیادہ گراں ہوتی تھی اور اب سکہ کی قیمت اُس زمانہ سے پندرہ بیس گنا گر گئی ہے اس لئے یہ رقم اس زمانہ کے لحاظ سے پندرہ بیس لاکھ سے کم نہیں بنتی۔اُوپر کے حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے صحابہؓ نے بڑی بڑی زمینداریاں بعض افراد کو بخشی تھیں۔جن میں سے بعض پندرہ پندرہ ، ہیں ہیں، تمہیں تھیں ہزا را یکٹر پر مشتمل تھیں اور جن میں سے ایک کی قیمت جو بڑی زمینداریوں میں سے نہیں تھی موجودہ زمانہ کے روپیہ کے لحاظ سے پندرہ بیس لاکھ روپے کی تھی۔