انوارالعلوم (جلد 21) — Page 426
انوار العلوم جلد ۲۱ ۴۲۶ اسلام اور ملکیت زمین حصہ دے کر باقی اپنے پاس رکھ لیں۔۳۴ے یہ وہی طریقہ ہے جسے کنکوت کہتے ہیں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ وہ اس لئے ایسا کرتے تھے کہ پھلوں کے کھائے جانے سے پہلے زکوۃ کا اندازہ ہو جائے جس کے معنی یہ ہیں کہ خیبر کے عطیات پر بھی زکوۃ واجب ہوتی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ سے زیادہ کون جاگیر داری کا مستحق تھا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ اپنے لئے جاگیر داری کو قبول کیا اور نہ صحابہ کیلئے جاگیر داری پسند کی بلکہ زکوۃ کا حق سب سے وصول کیا۔