انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 392

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۹۲ اسلام اور ملکیت زمین خیالی معشوق اور حقیقی معشوق میں فرق ہوتا ہے۔ایک شاعر اپنے خیالی معشوق کی موجودگی میں دنیا کے سارے کام کرتا ہے مگر ایک نوجوان حقیقی عشق کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد دنیا کے سب کا موں سے محروم ہو جاتا ہے پس مسلمانوں کے سیاسی رہنماؤں میں سے جو مذہبی رنگ رکھتے تھے اُنہوں نے تو اپنے جذبات کے ماتحت یہ فیصلہ کر لیا کہ پاکستان میں کسی نہ کسی رنگی اسلامی قانون جاری کرنا ہوگا اور جو مذہبی رنگ نہیں رکھتے تھے انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ پاکستان میں جو بھی قانون جاری کیا جائے اُسے اسلامی رنگ دینا ضروری ہوگا خواہ ہو بھیڑ یا مگر بھیڑ کی کھال اُسے پہنانا ضروری ہے ورنہ عوام الناس مسلمان اُسے قبول نہ کریں گے۔یہ مختلف خیالات کے لوگ مسلم لیگ میں یا دوسری اسلامی سوسائٹیوں میں ہنگامی طور پر اس لئے شامل ہو گئے تھے کہ ہندو مسلمان میں کشمکش پیدا ہو رہی تھی اور وہ بھی مسلمانوں کے گھر میں پیدا ہونے کی وجہ سے اس کشمکش کے اثرات سے بچ نہیں سکتے تھے۔لیکن جب پاکستان بن گیا تو تو مختلف لوگوں کے مختلف سیاسی نظریے پھر روشن ہونے لگے، پھر ان کے مٹے ہوئے نقوش اُبھر نے لگے لیکن اُنہوں نے دیکھا کہ پاکستان کی جنگ اسلام ہی کے نام سے لڑی گئی ہے اور ی اسی کے نام کی برکت سے فتح کی گئی ہے۔اور پھر انہوں نے یہ بھی دیکھا کہ اسلام ایک معین اور ایک مفصل تعلیم رکھتا ہے اس کو بالکل پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔محض سیاسی نظریوں کو پیش کر کے اس کا اثر مسلمانوں کے دلوں سے محو نہیں کیا جا سکتا پس اُنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ عوام الناس اسلام کے نام پر جان دیتے ہیں مگر قرآن و حدیث کو نہ انہوں نے پڑھا نہ اُس کی تعلیم انہیں معلوم ہے اس لئے اپنے نظریوں کا نام اسلام رکھ دو اور یہ شور مچا دو کہ اسلامی تعلیم کو پاکستان میں جاری کرنا چاہیے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ عوام الناس کے جوش بھڑکیں گے نہیں۔جہاں تک اس کی تعلیم کو لوگوں میں مقبول عام کیا جا سکے گا وہ تعلیم بغیر مذہبی مخالفت کے پاکستان کے سیاسی پروگرام کا جزو بن جائے گی۔یہ مرض اتنی بڑھی کہ پاکستان کے کمیونسٹ بھی اسلام خطرے میں ہے کا نعرہ لگا رہے ہیں۔اپنی نجی گفتگوؤں میں وہ اسلام پر تمسخرے اُڑاتے ہیں اور اسلام کو ایک فرسودہ مذہب قرار دیتے ہیں، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر سٹالن ان کے نزدیک زیادہ شان رکھتا ہے ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذلِكَ ) اور اسلام سے کمیونزم کے اصول ان