انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 329

انوار العلوم جلد ۲۱ ۳۲۹ الرحمت اور اُس کے ساتھ پوری طرح تعاون کرے۔اور اگر کسی وقت وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنے مذہب اور اخلاق کو قائم رکھتے ہوئے اُس ملک میں رہ نہیں سکتا تو اُس ملک سے ہجرت کر جائے۔اگر اُس مُلک کی حکومت اُس کو ہجرت بھی نہ کرنے دے تو پھر وہ آزاد ہے کہ خدا تعالیٰ نے اُسے جو بھی ذریعہ بخشا ہو اُسے کام میں لاتے ہوئے اپنی آزادی کی جدو جہد کرے۔جب کانگرس گورنمنٹ کے خلاف کھڑی ہوئی تھی تو انہی اصول کی وجہ سے میں نے کانگرس کی مخالفت کی تھی تھی ور نہ میں کانگرس کا دشمن نہیں تھا نہ ملک کی آزادی کا دشمن تھا۔کانگرس کے کئی لیڈر میرے واقف تھے اور بعض دوست بھی اور وہ مختلف اوقات میں مجھے سے تبادلہ خیالات کرتے رہتے تھے وہ کی جانتے تھے اور جانتے ہیں کہ میں ملک کی آزادی کا اُن سے کم حامی نہیں تھا۔مجھے ان سے اختلاف صرف اُس طریقہ کار کے متعلق تھا جو میرے نزدیک ملکی حکومت کے بن جانے پر بھی تفرقہ کو بڑھاتا چلا جاتا ہے۔جو کچھ میں نے اُس وقت کہا تھا آج پاکستان اور ہندوستان میں لفظ لفظ صحیح ثابت ہورہا ہے۔حکومت کے بائیکاٹ کے اعلانات کئے جارہے ہیں، سٹرائیکیں کی جا رہی ہیں اور ملک میں رہتے ہوئے انتشار اور اختلاف کے سامان پیدا کئے جا رہے ہیں۔میں جو انگریز کے زمانہ میں انگریز کے خلاف ایسی باتوں کی اجازت نہیں دیتا تھا یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ خود ملکی حکومتوں کے قائم ہو جانے کے بعد پاکستان یا ہندوستان میں میں ایسی باتوں کی اجازت دے دیتا۔چنانچہ ہر ایسے موقع پر جو پاکستان یا ہندوستان میں پیدا ہوا میں نے اپنی جماعت کو یہی حکم دیا کہ وہ حکومت وقت کی پورے طور پر وفاداری کریں اور جو ذمہ داریاں حکومت کی طرف سے شہریوں پر عائد کی جائیں ان ذمہ داریوں کو دیانتداری سے ادا کریں۔یقینا یہ تعلیم پاکستانی اور ہندوستانی حکومتوں کی نظر میں ایک نعمت غیر مترقبہ مجھی جانی چاہیے تھی مگر افسوس کہ ہندوستان میں ایسا نہیں کیا گیا اور بعض صوبہ جاتی حکومتوں نے اس قیمتی خزانے کی قدر نہیں کی جو احمد یہ جماعت کی صورت میں اُن کے ملک کو حاصل ہوا تھا۔احمدی جماعت ہر ملک کے لئے ایک قیمتی جو ہر ہے۔وہ وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اپنے مُلک کی حکومت کے ساتھ تعاون کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔وہ انصاف اور عدل کے لئے قربانی کرنے والی جماعت ہے مگر حکومت کے ساتھ عدم تعاون اس کے اصولوں کے خلاف