انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxxv of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxxv

انوار العلوم جلد ۲۱ کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا:۔تعارف کتب ترقی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا اگلا قدم اُس کے پچھلے قدم سے آگے پڑے اور جب کسی قوم کی ترقی کسی ایک نسل کے ساتھ وابستہ نہیں ہوتی بلکہ اس کی ترقی اس کی کئی نسلوں کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے تو اُس کے ہر فرد کو یہ مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اگلی نسل پچھلی نسل سے زیادہ اچھی ہو۔نو جوانوں میں ہمیشہ یہ روح پیدا کرنی چاہیے کہ وہ پہلوں سے روحانیت میں بڑھنے کی کوشش کریں۔“ اسی طرح آپ نے تلقین فرمائی :۔ہر چیز نظام کے نیچے آنی چاہیے ورنہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم قائم کرنے کی غرض و غایت پوری نہیں ہو سکتی۔اسی طرح دعوتوں میں وقت بچانے کے لئے بنے سسٹم شروع کریں اور اجلا سات میں ایسی نظمیں رکھی جائیں جو دعائیہ اور جوش دلانے والی ہوں اور پھر سارے خدام پڑھنے والے کے ساتھ ساتھ انھیں دُہراتے چلے جائیں۔“ نیز آپ نے فرمایا کہ:۔مامورین کی جماعتوں پر ابتلاء بھی آتے ہیں اس لئے انہیں ان ابتلاؤں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔(۲۴) قرون اولیٰ کی نامور خواتین اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات ۱۹۵۰ء کے موسم گرما میں حضرت خلیفہ امسیح لثانی کو نہ تشریف لے گئے تھے۔کوئٹہ کی لجنہ نے حضور کے اعزاز میں ایک دعوت چائے کا اہتمام کیا۔جس میں معز ز غیر احمدی مستورات بھی مدعو کی گئی تھیں۔اس موقع پر حضور نے یہ تقریر ارشاد فرمائی۔جس میں