انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 291

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۹۱ خدام الاحمدیہ کا نائب صدرصد را نجمن احمد یہ کا اور ہر مجلس کا ۔ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدام الاحمدیہ کا نائب صدر صدرانجمن احمد یہ کا اور ہر مجلس کا قائد مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کرے گا فرموده یکم نومبر ۱۹۴۹ء بر موقع اختتام اجتماع خدام الاحمدیہ ) آئندہ کے لیے خدام الاحمدیہ کا نائب صدر اپنی سرکاری حیثیت سے صدرا نجمن احمد یہ کا با قاعدہ ممبر ہوا کرے گا۔ اسی طرح ہر مجلس کا قائد اپنی سرکاری حیثیت سے مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رکن ہوا کریگا ۔ خدام سے معینہ چندوں کے علاوہ رضا کارانہ طور پر مج پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ پانچ ہزار روپے کی طوعی تحریکیں کرنے کی مجاز ہوگی ۔ اس سے زائد رقم کے لیے صدر انجمن احمد یہ کے ناظر بیت المال سے دریافت کرنا ضروری ہوگا۔ لیکن اگر بالفرض ناظر بیت المال اس سے اتفاق نہ کرے تو فیصلہ صدر خدام الاحمد یہ کیا کریں گے ۔“ (آج حضور نے کوئی پونے گھنٹے تک اپنے خدام کو زریں ارشادات سے نوازا۔سب سے پہلے فرمایا ) اب جو لوگ خدام میں شامل نہیں ہیں وہ بھی انہیں میں مل جل کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ خدام کا کوئی امتیازی نشان یا ور دی ہونی چاہیے یا کوئی بیج ہونا چاہیے۔ زائرین کے لیے علیحدہ سٹیج ہونا چاہیے اور میرے ساتھ جو لوگ مقام اجتماع میں آیا کریں اُن سے بھی باقاعدہ پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔ میرے ساتھ کسی ایسے آدمی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے جس کے پاس آپ کا کا دیا دیا ہوا جازت ت نامہ نہ ہو ورنہ اس پہرے کی دونوں غرضیں تنظیم اور خطرے سے حفاظت ٹوٹ کر رہ جائیں گی ۔