انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page 273

انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۷۳ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہارا امیابی ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے فرموده ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۹ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ہو پیشتر اس کے کہ میں تقریر شروع کروں چند باتیں میں ضمنی طور پر بیان کرنا چاہتا ہوں۔اول یہ کہ آپ لوگ جب یہاں آئیں تو ایک زائد چادر ساتھ لیتے آیا کریں تا کہ اس قسم کے موقع پر نیچے بچھا کر بیٹھ جائیں۔گرمی زیادہ ہے جس کی وجہ سے نزلہ اور کھانسی وغیرہ امراض۔جاتی ہیں۔اگر زائد چادر ساتھ ہو اور وہ بچھا کر بیٹھا جائے تو ان امراض سے انسان ایک حد تک محفوظ رہتا ہے۔پھر اس میں ثواب بھی ہے بعض مہمان آ جاتے ہیں یا بعض لوگ چادر وغیرہ ساتھ نہیں لاتے وہ بھی ساتھ بیٹھ جائیں گے۔پس جس طرح خیموں کے لئے تم چادر میں یا کھیس کی ساتھ لاتے ہواُسی طرح ایک چادر زائد بھی لے آیا کرو۔ہمارے پنجاب میں پہلے یہ رواج ہوتا تھا کہ زمیندار جب کہیں باہر جاتے تو ایک چادر کندھے پر ڈال لیتے تھے جو اس قسم کے مواقع پر کام آ جایا کرتی تھی اب معلوم نہیں یہ رواج ہے یا نہیں۔بہر حال یہ چیز بڑی ضروری ہے۔اس کی میں کوئی محبہ نہیں کہ بعض دوست تکلیف اُٹھا کر زمین پر ہی بیٹھ جاتے ہیں اور وہ اسے کوئی معیوب بات نہیں سمجھتے لیکن باہر سے آنے والوں پر اس کا بُرا اثر پڑتا ہے پس اپنے ساتھ ایک زائد کپڑا رکھنا چاہیے جو ایسے موقع پر زمین پر بچھا لیا جائے اور پھر اُس پر بیٹھا جائے۔میں نے کل انتخاب صدر کے متعلق چند تلخ باتیں کہی تھیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تلخ باتیں بھی قومی ترقی کا موجب ہو جایا کرتی ہیں۔دنیا میں جس قوم نے بھی ترقی کی ہے اپنے جذبات کو کچل کر ہی ترقی کی ہے۔ایسی صورت میں افراد کا فرض ہوتا ہے کہ وہ تلخ باتیں سننے کے عادی