انوارالعلوم (جلد 21) — Page 251
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۵۱ با قاعدگی سے نمازیں پڑھنے ، اس کے اثرات پر غور۔۔۔اگر تم احتیاط نہ کرو تو تم بھی اُس سے بچ نہیں سکتیں۔طاعون ہے اس کا بھی یہی حال ہے۔اسی طرح اگر تم میں دین کی تبلیغ کی طرف توجہ نہیں اور تم اسے دُور کرنے کی کوشش نہیں کرتیں تو ہمسایہ کی بھی روحانی مرض تم کو ہی لگ جائے گی۔پس نمازیں پڑھو اور پھر اس پر غور کرتی رہا کرو کہ وہ کیا اثر پیدا کرتی ہیں۔پھر وہی چیز دوسروں کے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اگر تم ایسا نہ کرو گی تو وہ روحانی مرض کی مبتلاء ایک نہ ایک دن تمہیں بھی اپنا شکار بنا لیں گی۔تم اپنے اندر دوسروں کو وعظ ونصیحت کرنے کی عادت پیدا کرو تا تم انہیں اپنا شکار بنالو۔بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق بخشے اور تمہیں کچی مومنہ اور مسلمہ بنائے تا تم اپنے لئے ، اپنے خاندان کے لئے ، ملک وقوم کے لئے اور سب سے بڑھ کر اسلام کے لئے مفید وجود بن سکو۔(مصباح دسمبر ۱۹۵۰ء) مسولینی: MUSSOLNI BENITO (۱۸۸۳ - ۱۹۴۵ء ) اطالوی آمر۔یہ ایک لوہار کا بیٹا تھا۔ابتدائی دنوں میں استاد اور صحافی کا کام کیا۔سوشلسٹ کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔پہلی جنگ عظیم کے دوران اطالیہ کی جنگ میں مداخلت کی۔وکالت کی پاداش میں ۱۹۱۴ء میں سوشلسٹ تحریک سے نکال دیا گیا۔۱۹۱۹ ء میں اپنی جماعت بنائی۔اکتو بر۱۹۲۲ء میں شاہ اٹلی اور فوج نے اُسے وزیر اعظم کے عہدے پر نامزد کیا۔۱۹۲۵ء میں اس نے آمرانہ اختیارات سنبھال لیے۔۱۹۲۶ء میں تمام مخالف جماعتوں کو خلاف قانون قرار دے دیا۔۱۹۳۵ء میں ایتھوپیا پر قبضہ کیا۔۱۹۳۹ء میں البانیہ پر قبضہ کیا۔اس حکمت عملی کے باعث وہ نازیوں کے بڑا قریب ہو گیا۔جون ۱۹۴۰ء میں جنگ عظیم دوم میں شامل ہوا۔اتحادیوں نے سلی پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا جس کے نتیجہ میں اس کی ساکھ ختم ہو گئی۔جولائی ۱۹۴۳ء میں فسطائیوں کی گرینڈ کونسل نے اُسے استعفی پر مجبور کیا پھر گرفتار کر لیا گیا۔۱۵ ستمبر ۱۹۴۳ ء کو جرمن ہوائی جہاز اُسے رہا کرا کر جرمنی لے گئے۔لیکن پھر اس نے شمالی اٹلی میں جمہوریہ فسطائیہ کے نام سے متوازی حکومت بنا لی۔اپریل ۱۹۴۵ء میں اسے اپنی داشتہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔دونوں کو گولی ماردی گئی۔اس کی لاش میلان لے جائی گئی جہاں اُسے سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۹۶۵ء مطبوعہ ۱۹۸۸ ء لاہور )