انوارالعلوم (جلد 21) — Page 226
انوار العلوم جلد ۲۱ ۲۲۶ کوشش کرو کہ اُردو ہماری مادری زبان بن جائے دُہرے عذاب کے مستحق ہیں۔نماز کے متعلق بھی یہی بات ہے بعض نمازیوں کے متعلق خدا تعالیٰ نے دَيدُ لِلْمُصَلّين فرمایا ہے یعنی ان کے لئے ہلاکت اور عذاب ہے۔اگر ہر نماز نماز ہوتی تو خدا تعالیٰ یہ کیوں کہتا۔دراصل وہ لوگ ظاہری طور پر نماز تو ادا کرتے ہیں لیکن اسے شکل ایسی دے دیتے ہیں کہ وہ ان کے لئے بجائے موجب رحمت بننے کے موجب عذاب بن جاتی ہے۔پس قرآن کریم کا ترجمہ جاننا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے اور اگر تھوڑا سا بھی تعہد کیا جائے تو یہ کوئی مشکل امر نہیں۔قرآن کریم کی باریکیاں سمجھنے کی توفیق ہر ایک کو نہیں ملتی جس پر خدا تعالیٰ کا فضل ہو جائے گی وہی باریکیوں کو جان سکتا ہے۔میری صحت بچپن سے ہی خراب ہے اور میرے متعلق بچپن سے ہی ڈاکٹروں نے کہہ دیا تھا کہ اگر یہ تمیں سال کی عمر تک پہنچ گیا تو سمجھ لینا کہ بچ جائے گا یہی وجہ تھی کہ بچپن میں مجھ پر پڑھائی کیلئے کوئی دباؤ نہیں ڈالتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دفعہ مجھے فرمایا کہ اگر تم تین کام کر لو تو کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔ایک تو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھ لو، دوسرے بخاری پڑھ لو اور تیسرے کچھ طب پڑھ لو کیونکہ یہ ہمارا خاندانی شغف ہے۔میں آپ سے ایک رقعہ لکھوا کر حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کے پاس چلا گیا اور اُنہیں بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے تم یہ تین چیزیں پڑھ لو باقی تمہاری صحت اجازت دے تو کچھ پڑھ لینا اور نہ ضرورت نہیں۔آپ بہت ہی خوش ہوئے اور فرمایا میری تو دیر سے یہ خواہش تھی اور یہ تینوں چیزیں ایسی ہیں جو میں جانتا ہوں چنانچہ قرآن کریم کا ترجمہ میں نے آپ سے چھ ماہ میں پڑھا۔میرا گلا چونکہ خراب رہتا تھا اس لئے حضرت خلیفہ امسیح الاوّل مجھے پڑھنے نہیں دیتے تھے آپ خود ہی پڑھتے جاتے تھے اور میں سنتا جاتا تھا اور چھ مہینہ یا اس سے بھی کم عرصہ میں سارے قرآن کریم کا ترجمہ آپ نے پڑھا دیا۔پھر تفسیر کی باری آئی تو سارے قرآن کریم کا آپ نے ایک مہینہ میں دور ختم کر دیا۔اس کے بعد میں بھی آپ کے درسوں میں شامل ہوتا رہا ہوں لیکن پڑھائی کے طور پر صرف ایک مہینہ ہی پڑھا ہوں۔پھر آپ نے مجھے بخاری پڑھائی اور تین مہینہ میں ساری بخاری ختم کرا دی۔حافظ روشن علی صاحب بھی میرے ساتھ درس میں